الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 20 پشینIIIسے سید عزیز اللہ کی کا میا بی کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پا کستا ن نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشینIIIسے سید عزیز اللہ کی کا میا بی کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جا ری کر دہ نو ٹیفکیشن کے مطابق 16 فروری 2021کو ہو نے والے ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سید عزیز اللہ کا میاب قرار پائے ہیں انہیں بلوچستان اسمبلی کا رکن منتخب ہو نے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ۔

حکومت بلوچستان کیسکو کی 24.43بلین روپے مقروض نکلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کیسکو کی 24.43بلین روپے مقروض نکلی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے حکومت بلوچستان کے ذمے کیسکو کی واجبات سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے کی تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے مطابق حکومت بلوچستان کے مختلف محکمے رواں سال جنوری کے آخر تک کیسکو کی 24.43بلین روپے مقروض نکلی۔

سینیٹ کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہئے،لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کا انتخاب اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہیے بلوچستان کے اراکین ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کے حوالے سے سب سے آگے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے ایسامیکنزم بنایاکہ یہ داغ نہیں لگے گا ہم این ایف سی ایوارڈ کے موجودہ فارمولے میں تبدیلی چاہتے ہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے ہمارے پاس رقم نہیں ہے ۔

پشین، توبہ کاکڑی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، دوافرادجاں بحق، ایک زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: تحصیل برشور کے علاقے توبہ کا کڑی میں آراضی کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ۔تفصیلات کے مطابق توبہ کا کڑی میں زمین کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمود خان ولد خدائیداد اور حیات اللہ ولد اختر محمد جاں بحق جبکہ حمید خان ولد خدائیداد خان شدید زخمی ہوگئے۔

عدلیہ میںمداخلت کرنے والوں کوسزانہیںملتی عدلیہ آزادنہیں ہوگا، امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک گیر ضمنی انتخابات میں ہونے والی بدترین شکست عوام کا حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

بلوچستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام مشکلات کاشکار ہیں، کمال خان بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق رکن قومی اسمبلی اور ممتاز سیا سی و قبائلی رہنما سر دار کمال خان بنگلزئی نے وفا قی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلو چستان کے زمینداروں کے ذمے سبسڈی کی مد میں دو سال سے جو و ا جبات ہیں وہ کیسکو کو ادا کئے جائیں تاکہ زمیندار طبقہ ذہنی کو فت اور مشکلات سے نکلے اور سا تھ ہی سا تھ بجلی کی فراہمی جو کہ 8گھنٹے سے کم کر کے تین گھٹنے تک کی گئی ہے۔

عوام کی خدمت اور صوبے کے مجموعی فلاح و بہبود مشن ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سینیٹ انتخابات 2021 کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور عوام کی خدمت اور صوبے کے مجموعی فلاح و بہبود ہے انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی خالصتا ًمیرٹ کی بنیادوں پر کی گئی ہے بی اے پی صوبے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں مثبت اور تعمیری اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔

بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا ایک حصہ قومی سطح پر قحط سے متعلق نگرانی کے مرکز نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان کے چند حصوں میں جاری خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور ربیع کی فصلوں کیلئے پانی کی محدود فراہمی کی وجہ سے شدہ زمینوں میں پانی کے تناؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

عوام نے تبدیلی سرکار کو مہنگائی و بیروزگاری دینے پر ضمنی الیکشن میں مسترد کردیا، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تباہی لائی ضمنی الیکشن میں قوم نے انصاف کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا نے والوں کا احتساب کیا قوم مزید بحران خان کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

بارشیں نہ ہونے سے زراعت تباہ ہوچکی رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ، زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئر مین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر ا حمدشاہوانی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمان بازئی نے صوبائی حکومت کی طرف سے کیسکو کو بجلی کی مد میں سبسڈی کی رقم کی عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر خشک سالی کا خدشہ ہے بارش نہ ہونے کی وجہ سے گندم کے فصلات نہ ہونے کے برابر ہے۔