غاضبوں سے شناخت کبھی نہیں مانگیں گے، محسن داوڑ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آدھا ملک کھونے کے بعد بھی غاضب حاکم شہریوں سے رشتہ توڑنے کا فن نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تین ہزار سال سے نہ ہمارے اجداد نے غاضبوں سے شناخت مانگی ہے اور نہ ہم اب مانگیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین ہماری ملکیت تھی اور رہے گی۔

سینیٹ انتخابات، ماضی میں بلوچستان کی بدنامی ہوئی تھی اب ایسا نہیں ہوگا، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کو بھی یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ بلوچستان سے منتخب ہو کر یہاں کے عوام کی نمائندگی نہ کریں، سینٹ میں پہلے بلوچستان کی بدنامی ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوا، باپ پارٹی کے پچھلے چار سینٹرز کی طرح اب بھی منتخب ہو نے والے سینیٹرز مثالی کارکردگی دیکھائیں گے۔

بی ایس او نظریاتی جدوجہدکے ساتھ ایک غیررسمی تعلیمی ادارہ بھی ہے، جہانگیر منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس بمقام بولان میڈیکل کالج (شال)زیر صدرات مرکزی آرگنائزرجہانگیرمنظوربلوچ کے منعقد ہوا۔

شو آف ہینڈز سے سینیٹ انتخابات کا واویلا حکومتی حربہ ہے، پیپلز پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ملک ذیشان حسین نے حکومت کی جا نب سے سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے قوانین پر عمل در آمد کرنے کے پابند ہیں، پارلیمان سب اداروں کی ماں ہیں جو آئین سازی کرتی ہے اور اسی آئین سازی سے پاکستان کے قومی ادارے معرض وجود میں آئے ہیں۔

حکومت آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر چل رہی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف ڈکٹیشن پر چل رہی ہے اسی سودی قرضے کے حصول کیلئے غریبوں کو تباہ کرنے کیلئے مہنگائی میں مسلسل اضافہ کیا جارہاہے۔موجودہ نااہل ناکام حکومت نے قرضہ حاصل کرنے کے لیے ماضی کی حکومتوں کے بھی سارے ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں۔آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق جب تک گلے میں ہے۔