خارجہ پالیسی کو حکمت عملی سے تشکیل نہ دیا گیا تو آئندہ نسلیں خمیازہ بھگتیں گی ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی جدوجہد روشن خیال اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے حصول کے لئے تھی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور آزادی اظہار رائے کا احترام ہو 22 اکتوبر کو بابائے بلوچستان کی صدسالہ یوم پیدائش کے سلسلے میں کوئٹہ میں جلسہ عام عوامی شعور کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ہوگا۔

سی پیک کے مغربی روٹ پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے ،عثمان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد + کوئٹہ : سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین محمد عثمان خان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ترجیح بنیادوں پر کام شروع نہ کرنے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہارکیا ۔

گزین مری کی رہائی سے قبل دوبارہ گرفتاری توہین عدالت ہے،وکیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود نوابزادہ گزین مری کو رہائی سے قبل حراست میں لینا توہین عدالت ہے اور ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا پولیس نے ایک سازش کے تحت انڈسٹریل تھانہ میں ایف آئی آر کا بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے ۔

جعلی ادویات فروخت کیس میں عدالت میں ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ بلوچستان کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 6میڈیکل سٹور مالکان کی عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ 2میڈیکل سٹورمالکان کو اشتہاری قراردینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو براہ راست سبق سکھایا جائے ،ایران

Posted by & filed under انٹرویو.

تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی صدر کے ایران کے خلاف بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو براہ راست سبق سکھائی جائے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سیاسی اور سفارتی زبان سمجھنے سے قاصر ہیں اور ان کو شاک کے ذریعے یہ بتانا پڑے گا کہ نئی دنیا میں قوت کا پیمانہ کیا ہے ۔

سابق فوجی افسران کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پر برہمی کا اظہار

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلا م آباد: پاکستان میں سابق فوجیوں کی تنظیم نے ایک بیان میں کھل کر کہا ہے کہ انھیں وفاقی وزرا کے بیانات سے دکھائی نہیں دیتا کہ فوج اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیچ پر ہیں۔

کرپشن الزامات سابق ایرانی صد ر احمدی نژاد کیخلاف مقدمہ درج

Posted by & filed under اہم خبریں.

تہران: ایران میں حکم راں دھڑوں کے بیچ بدعنوانی کے معاملات کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر رہا ہے۔ سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے خلاف اربوں ڈالروں کے غبن ، تیل کے سیکٹر میں بدعنوانی اور اپنے اقرباء کو قرضے جاری کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔

میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے، آصف زرداری

Posted by & filed under پاکستان.

پشاور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جب کہ میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے۔

پاناما بین الاقوامی سازش تھی جس سے جمہوری مخالفین نے خوب فائدہ اٹھایا، خواجہ سعد رفیق

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا جب کہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں اور ہی نہ محاذ آرائی کا ارادہ ہے۔