حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کر لیں،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عملدآمد کرکے قرضہ بحال کروا لیا ہے لیکن اس کے غمیازہ عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑیگا، حکومت آئی ایم ایف کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے حکومتی معاشی پالیسی کی ملکی معیشت زبوں حالی کا شکا رہورہی ہے۔

حکمران قرضے لیکر شادیانے بجا رہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی منظوری پر شادیانے بجانے والے کسی قوم کومستقل غلامی کی جال میں دیے رہے ہیں۔یہی حکمران کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔سودی مالیاتی ادارو ں کی شرائط پر بھاری سودی قرضے بدعنوان حکمران اورسودی اداروں کے اہلکارکھاجاتے ہیں۔

دھند کے باعث مسافر بس اور ٹرک میں تصادم12مسافر زخمی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: اوتھل میں دھند کے باعث مسافر بس ٹرک اور ٹرک میں تصادم،12مسافر شدید زخمی،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے کراچی جانے والی الواہاب مسافر بس دھند کے باعث زیروپوائنٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

متحدہ لوکل بس مالکان نے پارکنگ سے روکنے کے خلاف احتجاجاً بسیں کھڑی کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر لوکل بس مالکان کو پارکنگ سے روکنے کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور بسیں کھڑی کردیں۔

ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی کامیابی پی ڈی ایم کے بیانیہ کی ناکامی ہے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/پشاور: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی کامیابی دراصل پی ڈی ایم کے بیانیہ کی ناکامی اور اسٹیبلشمنٹ کی کامیابی ہے۔

سینیٹ انتخابات ، کاغذات کی جانچ پڑتال آج سے ہوگی، بلوچستان میں رابطے تیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگاجبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کو سینیٹ انتخابات میں ٹربیونل جج مقرر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کردی گئی۔

سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پشین، سانگھڑ ، ملیر کے ضمنی انتخابات میں بیک وقت پی ڈی ایم کی کامیابی حکومت کے جانے کی نوید ثابت ہوگی، سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں آج اگر ملک میں انتخابات کروا دئیے جائیں تو پی ٹی آئی اور اسکی نام نہاد اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔

بلوچستان اور سندھ کے تین سو مدارس نے وفاق المدارس سے الحاق کا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کی منظوری کے بعد بلوچستان اور سندھ کے تین سومدارس نے وفاق المدارس سے الحاق کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظو رشدہ بور ڈ سے الحاق کا اعلان جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باہو اوستہ محمد جعفر آباد کے مرکزی ناظم اعلی صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان نے کیا۔

پشین ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم امیدوار کامیاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: حلقہ پی بی 20 پشین 3 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار نے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میدان مار لیا، ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار سید عزیزاللہ آغا نے 15508 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کر لی ہے. جبکہ آزاد امیدوار سید عصمت اللہ آغا نے 4504 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو،حاجی محمد خان طور اتمانخیل، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، پارلیمانی سیکریٹریز میر سکندر عمرانی، دنیش کمار، اراکین صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، میر نصیب اللہ مری، رکن قومی اسمبلی میر احسان ریکی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی امور، سینٹ الیکشن اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔