کوئٹہ: محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 23امام بارگاہوں کو انتہائی احساس جبکہ 40کو حساس قراردے دیا گیا ان امام بارگاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ان کی طرف جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 23امام بارگاہوں کو انتہائی احساس جبکہ 40کو حساس قراردے دیا گیا ان امام بارگاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور ان کی طرف جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اورمحکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس بلا کر صوبے کے دور دراز علاقوں کے کالجز اور سکولز کے اچانک دورے کرے اور وہاں غیر حاضر رہنے والے کالج اور سکول اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔
سبی: چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکازئی نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر معاشرہ تباہی کا شکار ہوجاتا ہے انصاف سے ہی معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے عدالتی فیصلے قانون کے مطابق صاف شفاف طور پر کئے جائیں تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
کو ئٹہ: نیب بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور اکاونٹنٹ جنرل آفس بلوچستان کے ذمہ دار افسران کی کرپشن کا کھوج لگا لیا۔ محکمہ تعلیم اور اکاونٹنٹ جنرل آفس کے افسران کی ملی بھگت سے محکمہ تعلیم میں سینکڑوں جعلی اساتذہ بھرتی کئے گئے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی قومی جمہوری سیاسی و نظریاتی قوت ہے اس حوالے سے بلوچستان کے قومی جملہ مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت ثابت قدمی کے ساتھ عوام کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب اپنی مدت ملازمت کی تکمیل پر آج 30 ستمبر کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں جبکہ حکومت نے نئے آئی جی پولیس بلوچستان کی تعیناتی کے لئے سینئر آفیسران محمد ایوب قریشی ، معظم جاہ انصاری اور عبدالرزاق چیمہ کے ناموں پر غور شروع کردیاہے ۔
اسلام آباد : نیب کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے نیب کے نئے قانون میں ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کی تجویز دی ہے ٗ ۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بچانے کے لئے خود میدان میں آ گئے اور سیاسی جماعتوں سے جوڑ توڑ شروع کردی۔
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے امریکی پاکستانی تاریخ سے ناواقف ہیں۔