سابق چیف سیکرٹریوں کا احتساب کیا جائے، رؤف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میرعبدالرؤف مینگل نے مطالبہ کی ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چارچیف سیکرٹریوں چھٹہ سے لیکراب تک ان سب کااحتساب کیاجائے جنہوں نے بلوچستان کے وسائل کومال غنیمت سمجھ کربے دردی سے لوٹاہے اور سترسال سے چیف سیکرٹری آئی جی اوردیگراعلیٰ عہدوں پربلوچستان کے لوگوں کے حقوق اورصلاحیتوں پرڈاکہ ڈالاگیاہے۔

خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ بیٹا جاں بحق باپ زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم بیٹا جاں بحق باپ شدید زخمی ہو گیا مقامی لیویز کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کراڑو کے مقاکم پر ٹرک اور کار میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے رہائشی زبیر احمد ولد زین اللہ موقع پر جاں بحق۔

ڈیرہ اللہ یار، انتظامیہ نے پیٹرول پمپس کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، پمپ مالکان

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں منی پیٹرول پمپس مالکان نے انتظامی افسر پر پیٹرول پمپس کے یونٹس توڑنے اور مشینری لے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں سابق رکن ضلع کونسل جعفرآباد غلام حسین بگٹی نے پیٹرول پمپس مالکان سلیم خان سلیمانخیل درک خان بگٹی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے شریف شہریوں کو باعزت روزگار کرنے نہیں دے رہی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے نہ صرف دنیابھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ پورا خطہ معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بھی بنے گا. گورنر یاسین زئی نے بوستان انڈسٹریل زون میں کام کی رفتار کو تیز کرنے زور دیا تاکہ مقامی تاجر اور صنعتکار یہاں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا، چیف سیکرٹری بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ و دیگر حکام نے شرکت کی۔

جامعہ بلوچستان اور شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان اور رشیخ خلیفہ بن زائدالنیان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ باہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اور شیخ خلیفہ بن زائد ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد لہڑی نے دستخط کئے۔باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

خضدار سے اغواہونیوالا نوجوان زخمی حالت میں بیلہ کراس سے برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: خضدار سے اغواہونیوالا نوجوان زخمی حالت میں بیلہ کراس سے برآمد مغوی پانچ روز قبل خضدار سے اغوا ہوا تھا منگل کی سہہ پہر پانچ روز قبل خضدار سے اغوا ہونیوالا نوجوان خدا بخش ولد لعل بخش قوم تمرانی ساکن بیدی آوران بیلہ کراس سے زخمی حالت میں بیلہ پولیس کو گشت کے دوران ملا اغوا کا مقدمہ نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف حب سٹی تھانہ میں درج تھا مغوی نوجوان کو بیلا سول اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ایس ایچ او بیلا انسپیکٹر محمد اسحاق رونجھو ایس ایچ او عطااللہ نمانی کے حوالہ کردیا۔

گلوبل پراجیکٹ کے خواتین ٹیچرز کانوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

نوشکی: گلوبل پراجیکٹ کے خواتین ٹیچرز کی اپنی مطالبات کے حق میں نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے تنخواہوں کی بندش اور حکومتی جھوٹی وعدوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر شرکاء سے خطاب کرتی ہوئی گلوبل پراجیکٹ کے خاتون ٹیچر عمیرہ بلوچ نے کہا کہ 2015میں گلوبل پراجیکٹ کے تحت سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے۔

نوشکی، چوری ڈکیتی کے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیاہے،میرخورشیدجمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں نوشکی میں بڑھتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نوشکی میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے امیدوار کی جیت در اصل عوام کا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پشین کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی جیت در اصل عوام کا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے آج ثابت ہوگیا کہ عوام صرف جلسوں کی حدتک ہی نہیں بلکہ مینڈیٹ اور ووٹ کی حدتک بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،سید عزیز اللہ آغا کو بھر پور کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔