سینٹ الیکشن رابطے تیز، پی این پی کی پی ٹی آئی اور سردار رند کی اسرار زہری سے ملاقاتیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے بی این پی (مینگل) کے وفد کی ملاقات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں ارکان صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل۔

مدارس کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق ضلعی معاون ناظم حاجی قاسم خان خلجی ود یگر نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مساجد اور دینی مدارس اور شعائراسلام کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

بی اے پی اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ میں زیادہ نشستیں لیکر کامیاب ہوگی، سعیداحمدہاشمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و نامزد سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اتحادیوں کے ساتھ ملکر تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

جام کمال خان کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، آغاشکیل احمدخضداری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد خضداری نے کہاہے کہ بلوچستان سے سینٹ کے لئے پارٹی کے جتنے امیدوار نامزد ہوئے ہیں وہ ہم سب کا اور پوری پارٹی کا فیصلہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پوری جماعت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ دیا اور سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا ہے، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط توانا اور صوبے میں کامیاب طرزِ حکمرانی پیش کررہی ہے۔

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرونگی،شائنہ خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین کی نشست پر ٹکٹ ہولڈر شائنہ خان نے کہا ہے کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں کامیابی کے بعد بلوچستان کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے وفاق میں عوام کے مسائل کی جنگ لڑیں گی بی اے پی نے مجھے سینٹ کے لئے ٹکٹ دے کر ثابت کر دیا کہ یہ پارٹی کارکنوں کے لئے کام کرتی ہے۔

پورے ملک میں میڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

جیکب آباد/کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پریس کو”پریس“ کرنے کے لیے پورے ملک میں میڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جیکب آباد انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے جیکب آباد پریس کلب کے ایک حصے کوتجاوزات کے نام پر مسمار کرنے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

ملک کی سا لمیت پر کھبی آنچ نہیں آنے دینگے، یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ایم ایل این کے سینئر مرکزی نائب صد چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پر کھبی آنچ نہیں آنے دینگے پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے ملک کے سلامتی پر کوئی حکومت اپوزیشن کی تمیز کے بغیر ہم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی دنیا کیلئے چیلنج ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا کیلیے چیلنج ہے۔ وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ کووزیراعظم کیس سے الگ کرناقابل مذمت ہے، بلوچستان بار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے کیس میں سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بنچ سے الگ کرنے اور جوڈیشل ورک اور کسی بھی بینچ میں شامل نہ کرنے کی عمل کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے عمل سے موجودہ عدلیہ کی منہ پر ایک کالک اور ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔

عطاء شاد ادیب آرٹسٹ اور محقق تھے بلوچی شاعری کو انفرادیت بخشا، برسی پر تقریب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچستان اکیڈمی آف لٹریچراینڈ ریسرچ تربت کے زیراہتمام بلوچی واردو کے عظیم شاعر عطاشاد کی 24ویں برسی کی مناسبت سے بلوچستان اکیڈمی تعلیمی چوک پر ایک تقریب بعنوان ’’عطاشادمراگش‘‘ کاانعقاد کیاگیا، تقریب کی صدارت بلوچستان اکیڈمی کے چیئرمین عبیدشاد نے کی، پروگرام 4حصوں پرمشتمل تھی، پہلے حصہ میں معروف دانشور وادیبوں نے عطاشاد کی زندگی اور فن کے حوالے سے مقالے وتقاریر پیش کیں۔