مولانا علی محمد ابو تراب کا اغواء سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولاناعلی محمد ابو تراب کی ساتھیوں سمیت مبینہ اغواء کیخلاف منگل کو صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں جمعیت اہل حدیث اور دیگر سیاسی جماعتوں ،مرکزی انجمن تاجران کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران چھوٹے بڑے تجارتی وکاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ۔

بھارت چاہ بہار پورٹ کو جلد از جلد مکمل کرے ،افغانستان کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کابل/نئی دہلی : افغانستان نے بھارت سے ایران کی چاہ بہار پورٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے ذریعے پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے وسطی ایشیا تک تجارتی روٹ قائم کیا جاسکے گا۔

وفاق میں بلوچستان کے ملازمتوں کے کوٹہ پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی قبول نہیں ،عثمان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے و فاق میں ملازمتوں کے کوٹے پر پنجاب اور اسلام آباد کے لوگ جعلی ڈومیسائل بناکر گریڈ01سے لیکر گریڈ 16و گریڈ 18تک سینکڑوں کی تعداد میں ملازمتیں کررہے ہیں جو کہ ہمارے صوبے کے پشتون ، بلوچ ، ہزارہ ، اقلیتوں اور مقامی سیٹلرز اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حق تلفی کے مترادف ہے ۔

پیاز ٹماٹر اور انگور کی در آمد پر پابندی عائد نہ کی گئی تو زمیندار معاشی بحران کا شکار ہونگے ، زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پیاز ، سیب ، ٹمارٹر اور انگور کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو زمیندار سخت معاشی بحران میں مبتلا ہو جائینگے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بلوچستان کے قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دینگے۔