حکمران مشرف کے نقش قدم پرچل رہے ہیں،عوام کو ان سے نجات دلائیں گے، پی ڈی ایم بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے پی ڈی ایم ملک بھر کے عوام کی جمہوری اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، موجودہ حکمران سابق ڈکٹیٹر مشرف کے نقش وقدم پر ملک کے دینے مدارس کے خلاف سازشیں کرکے ملک کو ایک بار پھر دوعشرے قبل کی سیاست کی جانب لیجانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دشمن دہشت پھیلاتے تھک جائیگا، ہم امن کیلئے قربانی دینے سے نہیں تھکیں گے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دشمن دہشت پھیلاتے پھیلاتے تھک جائے گا لیکن ہم دائمی امن کیلئے قربانیاں دیتے دیتے کبھی نہیں تھکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

بی اے پی نے سینیٹ کی12نشستوں کیلئے 15امیدواروں کا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ کے امیدواروں کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹکٹ جاری کردئیے 12نشستوں پر 15امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میںامیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے انکا اعلان کردیا ۔

دہشتگرد وں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر بزدلانہ کاراوئی کررہے ہیں،حاجی محمدخان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے سائوتھ وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج کے چار اہلکاران کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد وں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر وہ اس طرع کے بذدلانہ کاراوئی کررہے ہیں۔

شیخ خلیفہ کے واشک اور خاران میں فلاحی وترقیاتی کام اور خدمات ناقابل فراموش ہیں ،کریم نوشیروانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ شیخ خلیفہ کے واشک اور خاران میں فلاحی وترقیاتی کام اور خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم شیخ خلیفہ سے واشک اور خاران کے لئے مزید فلاحی وترقیاتی کاموں کا امید رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشک شمسی عرب کیمپ میں شیخ خلیفہ کے نمائندے خلیل ابراہیم اور منیجر بن یامین سے ملاقات کے دوران کیا ۔

ملک کی ترقی وخوشحالی جمہوریت ہی میں مضمر ہے ،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی جمہوریت ہی میں مضمر ہے جمہوری اداروں کی مضبوطی سے ہی درپیش سنگین مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد ہوگا، پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 21فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر اور پشتونخواوطن کے تمام اضلاع میں مختلف تقاریب ،سیمینار اور پروگراموں کا انعقاد ہوگا اس سلسلے میں مرکزی تقریب کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر21فروری بروز اتوار کو منعقد ہوگی۔

نیشنل پارٹی بلوچ مسنگ پرسنز کی اسلام آباد احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ریاست کے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

علم و ترقی کے لئے لائبریریاں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش و ذہنی وسعت اور استحکام و ترقی کے لئے لائبریریاں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ نے اس بنیادی انسانی حق و معاشرتی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے  سانحہ 08 اگست 2016 کے کربناک واقعے سے جمہوری جدوجہد کی راہ اپناتے ہوئے۔

میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس؛ گواہ نے فاروق ستار اور دیگر کو شناخت کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گواہ نے فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔