گوادر بم حملے کی مذمت دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے وہ آخری سانسیں لے رہے ہیں ،نوا ب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادر میں دشتی مارکیٹ کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں معصوم افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جامعہ بلوچستان اوراگڈر یونیورسٹی ترکی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اوراگڈر یونیورسٹی ترکی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور ڈائریکٹر کیسواب پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود طارق نے اپنے دورہ ترکی کے موقع پر گڈر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

خداکا شکرہے مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ یہاں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا، عمران خان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہم 2013 میں حکومت میں آتے تو وفاق میں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا کیوں کہ یہاں پرویز خٹک کے علاوہ تمام افراد نئے ہیں۔

افغانستان میں موجود انتہاپسند تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں، دفترخارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔