اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے ہاتھوں اپنی ساکھ ختم کردی۔
Posts By: نیوز ڈیسک
شدید گرمی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
کراچی: گزشتہ چند روز کی گرمی کے بعد شہر قائد کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
مردم شماری کے دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری کے جبری اور دھاندلی زدہ نتائج مسترد کرتے ہیں۔
شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضا سے گزر کر سمندر میں جا گرا
ٹوکیو / سیئول / واشگٹن: تمام تر عالمی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو پچھلے تجربات سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا جارہا ہے۔
بے روزگار خواتین ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر احتجاج
کوئٹہ: بلوچستان کے بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کیا صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا گزشتہ روزبلوچستان اسمبلی کے باہر بے روزگار خواتین ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
نادرا جعل سازی کے ذریعے افغان مہاجرین کو جاری شناختی کارڈ ز منسوخ کریں ،بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام کی اولین ذمہ داری ہونی چاہئے کہ وہ سیاسی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جعلی سازی کے ذریعے افغان مہاجرین کو جاری شناختی کارڈز جو منسوخ ہیں انہیں بحال نہ کیا جائے لاکھوں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈز کا اجراء ہوا تھا پیسوں اور سیاسی بنیادوں پر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء کا عمل کسی بھی صورت درست نہیں۔
18 ویںآئینی ترمیم کے تحت حقوق کیلئے میکانزم کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی جائے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت حقوق کے حصول کے لئے میکانزم کی تیاری کے لئے کمیٹی بنائی جائے ، تعلیم اور صحت کے محکمے صوبوں کے حوالے تو کئے گئے ہیں مگر ان کے اثاثے اور میکانزم کے بجائے صرف غیر ترقیاتی ہمارے حوالے کئے گئے ہیں ۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے محفوظ پنا ہ گاہیں ختم کر دی گئیں ہیں ،نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے آپریشن میں مصروف عمل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہاہے ۔
غیرمعیاری ادویات کی فروخت 10 ملزمان کی گرفتاری کے احکامات
کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر اور ممبر ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 10 ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کی پیش نہ ہونے کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبروپیش کرے ۔
گندم خردبرد کیس،اسفند یار کاکڑ کی ریمانڈ میں توسیع
کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ نے گندم خردبرد ریفرنسز میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ، علی بخش بلوچ ،ظاہر جان جمالدینی ،نعیم خان اور حسین آفریدی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع کے احکامات دے دئیے ،جبکہ غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھی عدالت نے توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔