موجودہ حکومت بہت صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہت صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے صوبے بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کر لیے گئے ہیں نوجوانوں کو بہترین تحقیق کی فراہمی اور سماجی برائیوں سے روکنے کے لیے کی گئی حکومتی اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی صوبے بھر میں کھیلوں کے میگا ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔

عوامی علاقائی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ثناء بلو چ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کلی زری مٹ میں پروٹیکشن بند کا افتتاح اپنی دست مبارک سے کرتے ہوے کہا کہ محدود وسائل اور اپوزیشن میں رہتے ہوے عوامی مساہل کو حل کرنے کی کوشش کررہیں ہے انہوں کہا کہ میرا مقصد عوامی خدمت ہے خاران کی تعمیر وترقی کا تہیا کر رکھا ہے۔

جمعیت نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ جار ی کردئیے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ جار ی کردئیے ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے این این آئی کو بتایا کہ پارٹی نے بلوچستان سے جنرل نشست پر مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور خلیل احمد بلید ی ، ٹیکنوکریٹ نشست پر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ، خواتین نشست پر آسیہ ناصر جبکہ اقلیتی نشست پر سابق سینیٹر ہیمن داس کو پارٹی کے ٹکٹ جاری کردئیے ہیں ۔

لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کسی کی بازیابی نہ ہوسکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت میں پانچویں روز آٹھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تاہم کسی بھی لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق نہ ہوسکی ،محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے ہیں۔

اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ 4افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: اوتھل کے قریب ویگن اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک خا تون اوربچی سمیت چار افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق اوتھل سے 30 کلومیٹر دور وایارو کے قریب کراچی سے آواران جانے والی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر انے کے باعث۔

وزیراعظم اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دوفریق پر نظرثانی کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ پاکستان کے ایک معزز بنچ نے بلوچستان کے سپریم کورٹ میں واحد جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عمران خان وزیر اعظم کو دو فریق قرار دے کر عدلیہ کی تاریخ پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے اور بدقسمتی سے پاکستان کی عدلیہ بالعموم سپریم کورٹ میں بالخصوص 2008-2022 تک ایک مخمصہ تھا اور رہے گا۔

عطاء محمدتارڑ کی بے بنیاد گرفتاری قابل مذمت ہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء عطاء محمد تارڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ(ن) کے متحرک اور اہم رہنماء کو دن دیہاڑے بغیر ورانٹ اور بے بنیاد طور پر گرفتار کرکے کیا پیغام دینا چاہتی ہے ، مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکن پہلے سے زیادہ ثابت قدم اور سرگرم ہیں ۔

ووٹوں کی خرید وفروخت نے نااہل ممبران کابدنماچہرہ آشکارکردیا، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی وپارٹی سطح پر ووٹوں کی خرید وفروخت نے نااہل بدعنوان پارٹیوں اور ان کے ممبران کابدنما چہرہ آشکار کر دیا جو لوگ ووٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں وہی لوگ اب عوامی اسامیاں نوکریوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں جماعت اسلامی سیاست کو لوٹ مار ،مالی واخلاقی کرپشن سے پاک کرناچاہتی ہے ۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو مختصر عرصے میں فعال اور منظم کر دیاہے،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو مختصر عرصے میں فعال اور منظم کر دیاہے،سرمایہ کاروں کو پہلی بار صوبے میں ایسا ماحول مل رہا ہے جس میں وہ بلا جھجک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

کسی بھی جج کے آئینی اختیارات کو کوئی سلب کرنے کا حق نہیں رکھتا ، پاکستان بارکونسل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان بار کونسل کے رکن وبلوچستان بار کونسل وائس چیئرمین و اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ایک بنچ کی جانب سے گذشتہ روز اپنے ایک ہم مرتبہ جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور وزیراعظم عمران خان کو باہم فریق گرداننا اور ان کو عمران خان کے بارے مقدمات کی شنوائی سے باز رکھنا آئین و قانون و اخلاقیات اور مراتب کے اصولوں کے منافی ہے۔