اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔
کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی موجودہ ایوان سے 12 اراکین اسمبلی عید الضحیٰ کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اراکین اسمبلی شمولیت کا اعلان کرینگے ۔
کوئٹہ : احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے 200ملین روپے کے غیر قا نو نی اثا ثہ جا ت کیس میں گرفتار کمشنر آ فس کے ماتحت ادا رے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کو ئٹہ کے سپرٹینڈنٹ کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روزہ توسیع کے احکا ما ت دے دئیے ہیں ۔
کوئٹہ : عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے امیر وغریب دونوں پریشان وحیران ہیں تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلئے 22اگست کو انتظامات کئے گئے توقع ہے کہ عید 2یا 3ستمبر کو ہوگی ۔
سوئی: کالعدم تنظیم بی آر اے کے اہم کمانڈر یوسف کوڈ جیلانی بگٹی نے پانچ ساتھیوں سمیت چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی کی موجودگی میں حساس ادارے کے سامنے سوئی میں ہتھیار ڈال دیے یہ فراری کمانڈر ڈیرہ بگٹی سوئی پیرکو ہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملوں اورگیس پائپ لائنوں کو اڑانے کی کاروئیوں میں ملوث تھے ۔
کوئٹہ : جمہوری استحقام ملک کے لئے ناگزیر ہے پارلیمنٹ کی بالادستی،عدلیہ، اداروں کی مضبوطی اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے بجائے پسند نہ پسند کی بنیاد پر ملک چلانا نیک شگون ثابت نہیں ہو گا ہمارے اندرونی خلفشار بیرونی قوتوں کی سازشیوں کی کامیابی کا باعث بن رہے ہیں ملکی دولت لوٹنے والے خاندان اداروں میں ٹکراو کا سبب بن چکے ہیں محرومیوں اور محکومیوں کا خاتمہ اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کر کے ہی ہم فلاحی ریاست کے ثمرات حاصل کر سکتے ہیں ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقاد ر بلوچ نے تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں بلو چستان کی نشستیں 17 سے بڑھا کر 31کی جائیں اور بلو چستان کے ہر اضلاع کے لئے ایک نشست مختص کی جائے، بلوچستان میں حلقے بہت بڑے بنائے گئے ہیں ، میرا حلقہ 15ہزار سکوائر کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار بعنوان جامعہ بلوچستان۔توقعات اور خدشات زیر صدارت مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ منعقد ہوا جسمیں سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں رہنماوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ موجود تھے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا مگر ساتھ ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔