اسلام آباد: پاک فضائیہ کی جانب سے منعقدہ ائیرشو میں آرمی ایوی ایشن اور ترکی و سعودی فضائیہ نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا
کولمبو: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں 8 سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
یوم آزادی پر پوری چینی قوم پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، نائب وزیراعظم چین
اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے ان 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا جب کہ آج پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔
پاک بحریہ نے پاکستان کا 70واں یومِ آزادی روایتی جوش وجذبے سے منایا
کراچی: پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پربانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پراعزازی گارڈ کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش وخروش کے ساتھ مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔
بلوچستان حکومت کا روس سے خریدا گیا ہیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچ گیا
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کاروس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر خریداری کے نو ماہ بعد کوئٹہ پہنچ گیا۔روس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر اتوار کی سہ پہر ساڑے تین بجے کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا روس سے ایم آئی 171ہیلی کاپٹر کی خریداری حکومت بلوچستان کے پہلے سول معاہدے کی تحت عمل میں آئی یہ معاہدے گذشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا ۔
شوگر مافیا کو اربوں روپے کی سبسڈی، وزارت خزانہ سے ریکارڈ غائب
اسلا م آباد : شوگر مافیا کو اربوں روپے سبسڈی دینے بارے متعلقہ دستاویزات وزارت خزانہ سے غائب ہوگئی ہیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے چار سالہ دور میں اربوں روپے شوگر مافیا کو دے چکے ہیں۔ یہ اربوں روپے شوگر مافیا کو چینی برآمد کرنے پر دیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ دھماکے کی مذمت، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج بھگت رہے ہیں، اسفند یار ولی
پشاور/کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پشین سٹاپ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی و انتہا پسندی کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کا انکشاف
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا
واہگہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔
امریکا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں میں تصادم، 3 ہلاک اور 35 زخمی
ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں سیاہ فاموں اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔