کوئٹہ دھماکہ جشن آزادی کی تقاریب کو سبوتاژ کرنا تھا، آرمی چیف

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہمارا عزم کسی بھی چیلنج سے کمزور نہیں ہو سکتا۔، حملہ آزادی کے جشن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

بلوچستان کے سرکاری محکموں میں خود احتسابی کے قوانین کا فقدان ہے ،نیب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری محکموں میں کرپشن کا راستہ روکنے ، متروک اور ناقابلِ عمل مروجہ قوانین ، رہنما اصولوں اور ضابطہ کار کی تنظیم نو کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے محکمہ جاتی سطح پر جزاء و سزاء کے ایسے قابل عمل اور ٹھوس قوانین مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے کرپشن کے تمام چور دروازے بند کئے جا سکیں اور نظام میں موجود ایسی تمام خامیوں کو دور کیا جا سکے ۔

عدلیہ اور میڈیا جمہوریت پر حملہ آور ہے، مجید اچکزئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی مجھ پر ایکسڈنٹ کا کیس ہے مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش ہو رہا ہے۔

چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

بیجنگ: چینی سرکاری اخبار کے مطابق، جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کرکے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔

سیکرٹری تعلیم کا بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کا دورہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں چیئرمین بلوچستان بورڈ برائے ثانوی تعلیم ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے بلوچستان بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان بورڈ نے بلوچستان میں ثانوی امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں امتحانی پرچوں کی کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا اور نتیجہ آنے سے چند گھنٹے قبل تمام پرچوں کی کمپیوٹرائزڈ ڈی کوڈنگ کی جاتی ہے اور امتحانات میں نگران عملے کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

الیہ عدالتی فیصلے نے پہلے سے بے اختیار پارلیمنٹ کو مزید ربڑ سٹمپ بنا دیا ہے,ڈاکٹر حئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لنگڑی لولی جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازشیں تیز کر دی گئیں ہیں حالیہ عدالتی فیصلے نے پہلے سے بے اختیار پارلیمنٹ کو مزید ربڑ سٹمپ بنا دیا ہے۔