کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہورکو ماضی میں عدلیہ اور دیگر اداروں کا سپورٹ ملتارہا تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئے گی عرب کو آپس میں لڑانے کے بعد اب بلوچستان میں انارکی پھیلا کر فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
کوئی اگر نواز شریف کو بیٹھنا چاہتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا،حاصل بزنجو
کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ میاں نواز شریف گھر کے کسی کونے میں بند ہوکر بیٹھ جائیں تو ایسا نہیں ہوسکتا ہے ۔سابق وزیراعظم بلوچستان آئے تو ان کا جی ٹی روڈ سے بھی بڑا استقبال کریں گے ۔
شہداء 12اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، اے این پی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہداء 12 اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے ہی ہمارے حصہ میں درپردری‘ آگ و خون اور شہادتیں حکمران اور اشرافیہ نے متعین کر دی 12 اگست1947ء کو جب ملک کو قائم ہوئے ایک سال بھی نہیں گزرا تھا تو ایک ساتھ 650 مرد ‘خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا پرامن احتجاج پر سرعام گولیاں ‘چلائی گئیں ستم پر ستم یہ تھا ان خدائی خدمتگاروں کے لواحقین سے ان گولیوں کی بھی قیمت وصول کی گئیں ۔
22ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز
کراچی : بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 17تا 20اگست کراچی گالف کلب میں کھیلی جارہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی ،ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، گورنر
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران صوبہ بھر میں ہائر ایجوکیشن کو فروغ ملا ہے اور ہماری مسلسل جدوجہد اور پوری توجہ کے باعث تعلیمی امور ومعاملات اور درس وتدریس کا عمل پروان چڑھنا شروع ہوا ہے۔
سینٹ کا سیاستدانوں ،اراکین اسمبلی ،جرنیلوں اور ججوں کے لیے احتساب کایکساں نظام بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا اقامہ ختم ہو چکا تھا، بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر انہیں نا اہل کیا گیا۔ آرٹیکل 62,63میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ 20کروڑ عوام میں سے شاید ہی کوئی 62,63پر پورا اترے۔ ڈکٹیٹر مشرف نے سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے نیب قانون بنایا۔ نیب قانون انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
نواز شریف کے سفر لاہورکا خیر مقدم کرتے ہیں سابق وزیر اعظم نے گرانقدرخدمات سر انجام دیئے ،نواب زہری
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریلی کے آغاز پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ریلی کے شرکاء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ریلی کا پرجوش آغاز اس کا ثبوت ہے ۔
بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے سی پیک کے تحت کئی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے، صدرمملکت
کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کر بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں اور بلوچستان میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جھال بچھائے جارہے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکھے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوں۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ کا جرمن نیول اکیڈمی اور جرمن سب میرین نیول بیس کا دورہ
اسلام آباد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ، ان دنوں جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔دورے کے دوران نیول چیف نے جرمن نیول اکیڈمی فلینز برگ (Flensburg) اور جرمن سب میرین نیول بیس ایکرن فورڈ(Eckernforde) کا دورہ کیا۔