جے آئی ٹی کی غیر جانبداری مشکوک ہوگئی ہے سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ عوام کو سازشوں کے ذریعے ورغلایا نہیں جاسکتاعوام ہی بہترجج ہیں اورصحیح فیصلہ کرنے کااختیار رکھتے ہیں پاکستانی قوم باشعور ہے اوروہ اچھی طرح سے جانتی ہے کہ کون ملک کو ترقی کی راہ پر لیجارہاہے اورکون ترقی کے خلاف سازش کررہاہے ۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے آغا شاہزیب درانی کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان میں ٹیکنو کریٹ کی خالی نشست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے آغا شاہزیب درانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے، گزشتہ روز ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان نے آغاشاہزیب درانی کی اپیل پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو یہ احکامات جاری کردیئے کہ وہ آغا شاہزیب درانی کا ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں لا کر عوام کے مسائل حل کرنیکی کوششیں کر رہے ہیں ،جنرل قادر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک: ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں لا کر اسے دیگر صوبوں کے مساوی ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت پوری سنجیدگی و تندہی سے ایسے قابل عمل اقدامات کررہی ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کے لئے حقیقی معنوں میں بار آور ثابت ہو رہے ہیں ۔

سربراہ پاک فوج سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شریف خاندان کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے فرار کی کوئی گنجائش نہیں، بابر اعوان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر بابراعوان کا کہنا ہے کہ شریف بردران بڑھکیں مارنے والا ٹولہ ہے وقت آنے پر بلوں میں گھس جاتا ہے لیکن اب ان کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے فرار کی کوئی گنجائش نہیں۔