دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے پابندیاں لگانے والے عرب ممالک سے مذاکرات کا اعلان کردیا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے،بلاول زرداری
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سےانصاف کی امید ہے۔
نئی مانیٹری پالیسی ؛ شرح سود 5.75 فیصد برقرار کا اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 5.75 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نواز شریف رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیں، خورشید شاہ
سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور انہیں آج رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔
چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے، سعد رفیق
لاہور: وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے جب کہ وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
نجی اسکول میں خواتین اور ’طالبات کی فحش ویڈیوز‘ کا اسکینڈل
پشاور کے ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے 80 خواتین کے ساتھ جنسی عمل کرنے اور کم از کم ستائیس خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسکول کی طالبات نے بھی پرنسپل پر ایسی ہی ویڈیوز بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
حب ،مسلح افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا
کوئٹہ: حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکارکو ہلاک کردیا۔ لپولیس کے مطابق جمعہ کو حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آواران لیویز کے اہلکار عبدالمجید کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کردیں گے، احسن محبوب
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت کے ویژن کے مطابق جدید تربیت دے کر ان کے استعداد کار کو بڑھایا جا رہا ہے ۔
سرکاری اوقات میں ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد
کوئٹہ : حکو مت بلوچستان نے سرکاری اوقات کار میں داکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی ، سیکر ٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کا کڑ کے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے مطابق محکمے کو شکایات موصول ہوئیں کہ سرکاری ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر صبح کے وقت سرکاری کے بجائے پرائیویٹ ہسپتا لوں میں خدمات سر انجا م دے رہے ہیں ۔
حب،سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ تباہ، ٹریفک کا نظام بر ی طرح متاثر،این ایچ اے خاموش
حب: مین آر سی ڈی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل حالیہ مون سون کی بارشوں نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو تباہ کرکے رکھ دیا شاہراہ کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے گڑھے بن جانے سے گاڑیوں کی آمد وفت متاثر ہورہی ہے شاہراہ کی بگڑتی ہوئی حالت مزید ابتر ہونے لگی ٹریفک میں خلل پید ا ہونے لگا ۔