کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت کے ویژن کے مطابق جدید تربیت دے کر ان کے استعداد کار کو بڑھایا جا رہا ہے ۔
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت کے ویژن کے مطابق جدید تربیت دے کر ان کے استعداد کار کو بڑھایا جا رہا ہے ۔
کوئٹہ : حکو مت بلوچستان نے سرکاری اوقات کار میں داکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی ، سیکر ٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کا کڑ کے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے مطابق محکمے کو شکایات موصول ہوئیں کہ سرکاری ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر صبح کے وقت سرکاری کے بجائے پرائیویٹ ہسپتا لوں میں خدمات سر انجا م دے رہے ہیں ۔
حب: مین آر سی ڈی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل حالیہ مون سون کی بارشوں نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو تباہ کرکے رکھ دیا شاہراہ کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے گڑھے بن جانے سے گاڑیوں کی آمد وفت متاثر ہورہی ہے شاہراہ کی بگڑتی ہوئی حالت مزید ابتر ہونے لگی ٹریفک میں خلل پید ا ہونے لگا ۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی شہدائے 8 اگست کی پہلی برسی پر احتجاجی مظاہروں، شٹرڈاؤن ہڑتال اور تعزیتی ریفرنس کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کو چند مہینوں میں فیصلہ کرنے والوں کے سامنے پشتونوں اور بلوچوں کی خون کی کوئی اہمیت نہیں اوریہی رویہ پشتونوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات کو ابھار رہا ہے اس کا فیصلہ اے این پی کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا ۔
کوئٹہ : طلباء تنظیموں کے زیراہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 77دن ہوگئے ہڑتالی کیمپ میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ،وائس چیئرمین خالد بلوچ ،انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ ،بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری غلام حسین بلوچ ،طارق بلوچ ،کوئٹہ زون کے نعیم بلوچ ،بی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ،ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ناصر لطیف ہزارہ سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تمبو : بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی ایک اور گہری سازش اربوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام منسوخ کردیا گیا نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کی ترقی میں بنیادی اور قلیدی کردار کا حامل منصوبہ کی بندش سے صوبے کے عوام میں مایوسی اور پسماندگی مذید پھیلنے کا خدشہ ذارئع کے مطابق وفاقی حکومت نے کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام روک کر فنڈز بند کرنے اور مذکورہ منصوبے کو منسوخ کردیا ہے ۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطوں اورملاقاتوں کاآغاز کرلیا ہے جمعیت کی مرکزی مجلس عموی اورشوری کے اجلاسوں کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری کی سر براہی میں قائم کر دہ مرکزی مذاکراتی کمیٹی نے کاپہلااجلاس اسلام آبادمیں ہواجس کے بعد گزشتہ روزمولاناعبدالغفورحیدری کی قیادت میں مذاکراتی وفدنے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات کی جس میں ایم ایم اے بحالی سمیت دیگرامورپرغورکیاگیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک شدید آئینی و قانونی بحران کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے نیشنل پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے جمہوریت اداروں کے استحکام و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی ۔
اسلام آباد: وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی اتوار کو شام 5 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے۔
کراچی: دارالعلوم کورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بچہ بھی شہید ہوا۔