اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو حراست میں لے لیا گیا۔
واشنگٹن ڈی سی: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں کے شمالی کوریا جانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اورہمیشہ تحمل اوررواداری کی سیاست کی ہے ملک کے 20کروڑعوام ان کے ساتھ ہیں ملک بھرکی طرح بلوچستان کے عوام نے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کوبھرپورمینڈیٹ دیاہے اور2018کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔
کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کا ایک اہم کردار ہے بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے پی پی ایچ آئی کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طبی سہولیات کے حوالے سے پی پی ایچ آئی احسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نواں کلی کوئٹہ اورخاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی ہے اورتواتر کے ساتھ رونماہونے والے ایسے واقعات پر سخت برہمی کااظہاربھی کیاہے ۔
کو ئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔
کو ئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمدہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ صحت خضدار میں خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے تقرر ناموں کے اجراء پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ کو 24جولائی کو طلب کرلیاہے ۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے عملدرآمد پر تاخیر نہیں کی جائے گی، یہ تاثر غلط ہے کہ فوج فاٹا اصلاحات کے خلاف ہے، فوج نے تجویز دی تھی کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے قبل فاٹا میں ترقیاتی کام کئے جائیں اور امن و امان بحال کیا جائیتمام سیاسی جماعتیں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بین الاقوامی, مزید خبریں.
کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں 15 ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی سفارتی مشنز کو بھی بند کردیا۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بین الاقوامی, مزید خبریں.
مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔