پنجاب حکومت نے تربت ہسپتال کیلئے 75 کروڑ کا گرانٹ دیا ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تربت ہسپتال کیلئے 75 کروڑ کا گرانٹ دیا ہے جو ان کے بجٹ میں شامل ہے فنڈز حکومت بلوچستان کے اکاونٹ میں پہنچ چکے ہیں اور حکومت بلوچستان نے ہسپتال کیلئے بھی ایک ارب ساٹھ کروڑ منظور کئے ہیں جو کہ ٹنڈر بھی ہو چکا ہے۔

سینٹ الیکشن ارب پتی سرمایہ داروں نے کوئٹہ میں ڈھیرے ڈال دیئے ،اراکین اسمبلی کو پرتعیش تحائف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایک ارب پتی شخص کو تیس سال بعد بلوچستان بالخصوص کوئٹہ سے تعلق کی یاد ستانے لگی بلوچستان سے سینیٹ تک رسائی کیلئے ارب پتی تاجر کچھ سینیٹرز اور کچھ اراکین اسمبلی پر مہربان ہوگیا پر تعیش تحائف دینے کا سلسلہ جاری بدلے میں حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایک موجودہ سینیٹر کے کاروباری شراکت دار نے سینیٹ تک رسائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے منگچر اور قلات  کے تمن داروں، معززین اور مقامی لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ تمن داروں، معززین اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے علاقے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیر داخلہ نے  کوٹ لانگو سمیت قلات کے علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔ لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیرداخلہ کو درخواستیں دیں۔

برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نوشکی و چاغی کے لاکھوں ایکڑ بنجر بنیں گے ‘ قبائل کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے نوشکی اور چاغی اضلاع کے لاکھوں ایکڑ زرعی راضیات بنجر اور غیر آباد ہونگے حکومت متنازعہ ڈیم کی نقصانات کو مدنظر رکھ کر فوری طور پر نظرثانی کریں بصورت دیگر نوشکی اور چاغی کے قبائل اور سیاسی جماعتیں برج عزیز خان ڈیم کے خلاف سخت سے سخت احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔

گرینڈالائنس کے احتجاج پر لاٹھی چارج بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرناہے، علی احمدکاسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل یونینز گر ینڈ الائینس کیسکو بلو چستان کے کنو نیئر علی احمد کاسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آل گور نمنٹ ایمپلا ئز گر ینڈ الائنس کے قائد ین کی پر امن تحریک پر مر کزی حکومت میں شامل آئی ایم ایف کے گما شتوں کی جانب سے لا ٹھی چارچ اور گر فتار یوں نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ مو جودہ حکمران اپنے بیرونی آقا ئوں کی خوشنودی کیلئے ملک برائے سیل کی پا لیسی پر عمل پیراہے۔

پُرامن سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں بدترین آمریت ہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد ،گرفتاریوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں کرکے عمران خان نے خود کو بد ترین آمر ثابت کردیا ہے بد ترین مہنگائی کے باوجودہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ملک میں ہر طبقے پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر حکومتی تشدد قابل مذمت اور افسوس ہے،پیپلزپارٹی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے اسلام آباد میں اپنے حق کے لئے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج پر حکومتی تشدد قابل مذمت اور افسوس ہے۔

چیئرمین سینیٹ سے گوادرکے معروف تاجرسیٹھ الہٰی بلوچ کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پسنی گوادر کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ الہی بلوچ کی ملاقات،ملاقات کے وقت سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی آرگنائزربھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج سمجھ سے بالاتر ہے، نصیر شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج سمجھ سے بالاتر ہے جمہوری حکومتوں میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

تمام پختون ، بلوچ اور ملک بھر میں تمام لاپتہ افراد کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے،امیرحیدر ہوتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشاور/کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 22 فروری کو ملک بھر میں لاپتہ افراد کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی پچھلے کئی مہینوں سے لاپتہ ہے، اسد خان اچکزئی سمیت تمام پختون ، بلوچ اور ملک بھر میں تمام لاپتہ افراد کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔