ٍکوئٹہ ،نئے ماسٹر پلان کا اعلان ، قمبرانی روڈ سمیت شہر میں 4بڑے قبرستان بنائے جائیں گے، کیو ڈی اے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران زرکون نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کوئٹہ کے لئے نیا ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے گا کیونکہ پرانے ماسٹر پلان کی مدت 2008ء میں ختم ہوچکی ہے۔

کراچی:پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی : گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا( میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ آج یہاں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء میں اد ا کردی گئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

دہشت گر دوں کوجلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیراعلیٰ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جیونی بازار میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے دو جوانوں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

این اے 260ضمنی الیکشن، نیشنل پارٹی نے جمعیت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے 260پرجمعیت کی غیرمشروط حمایت کااعلان کردیاگزشتہ روزجمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفدنے نیشنل پارٹی کے قائدین سے ان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اوران سے این اے 260پرجمعیت کے امیدوارکی حمایت اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔

ضمنی انتخابات، بی این پی نے رابطہ مہم شروع کردیا، نوشکی میں بھرپورتیاریاں

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی : بی این پی نوشکی کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں بی این پی نوشکی کے ضلعی کابینہ، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کے سینئر اراکین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نذیر بلوچ حلقہ 260 کوئٹہ، نوشکی ، چاغی کے خالی نشست پر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوا۔