این اے 260ضمنی الیکشن، 6سیاسی جماعتوں کا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں چھ سیاسی جماعتوں کااجلاس جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالقادر لونی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،حاجی سید صالح آغا ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ ،احمدنواز بلوچ ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہراللہ ،ملک امان اللہ کاکڑ،حاجی سید عبدالستار چستی ،حاجی حبیبی اللہ فقی ،شفیع الدین ،جماعت اسلامی کے افتخار احمد ،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانامفتی عبدالواحد بازئی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل ہزارہ اوردیگر نے شرکت کی ۔

اخترمینگل کے گھرپر حملہ قابل مذمت ہے ملزمان کو جلد گرفتارکیاجائیگا، حکومت بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کو قابل مذمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مسلمانوں پر حملے کا مقصد ہمیں تقسیم کرنا ہے، برطانوی وزیراعظم

Posted by & filed under بین الاقوامی, مزید خبریں.

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے لندن میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔

پاکستان بے گھروں کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اقوامِ متحدہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں اس وقت بھی 14 لاکھ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

یمن میں فضائی حملے میں 24 افراد ہلاک

Posted by & filed under اہم خبریں.

صنعاء: یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اس کارروائی کا الزام سعودی عسکری اتحاد پر عائد کیا جارہا ہے جو کہ یمنی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو 40دن ہوگئے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو 40دن ہوگئے جسمیں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ سینئر ممبر ڈاکٹر۔

سیکرٹری خزانہ اپنے محکمے میں کرپشن کے خاتمہ پر توجہ دے سیاست کا شوق ہے تو ملازمت سے استعفیٰ دے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے پوسٹ بجٹ کے دوران سیکرٹری خزانہ کے پی اے سی چیئرمین سے متعلق الفاظ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کو طلب کر کے ان سے جواب طلب کیا جائیگا ۔

اخترمینگل کے گھرپرحملے کیخلاف بی این پی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صاف اور شفاف طریقے سے تحقیقات کر کے اس میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔