
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.
کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سردار عمران بنگلزئی نے صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ حقوق کے دعوے کر نے والے جماعتوں نے صوبے اور عوام کے لئے بجٹ نہیں بنایا بلکہ آئندہ انتخابات کی تیاری کے لئے بجٹ کو پیش کیا مگر آئندہ انتخابات میں ان کو ناکامی سے دوچار کر نا پڑے گا ۔
ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی میں گاڑیوں کے مقامی شورم پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ دس سے زائدنئی گاڑیوں کو نقصان تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ملزمان فرارہوگئے ۔
کوئٹہ : پولیس نے چمن میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ غیر ملکی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ملزم نے چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ، ریلوے روڈ اور گرلز کالج کے سامنے بم دھماکوں کا اعتراف کیا ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس نے دس روز قبل افغان دہشتگرد کو گرفتار کیا مذکورہ دہشتگرد 2 سال قبل چمن کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔
کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف انکے صاحبزادوں اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر عدالتی فیصلوں کے احترام کی نئی مثال قائم کی ہے ۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.
مقبوضہ بیت القدس: بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں ایک خاتون اہلکار ہلا ک ہو گئی تھی۔
کوئٹہ : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ڈاکخانہ جات ترمیمی بل 2017منظور ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان کی پوسٹل سروسز میں 171خالی اسامیوں پرقائمہ کمیٹی کی مسلسل سفارشات کے باوجود ابھی تک بھرتیاں مکمل نہیں کی گئیں۔
کوئٹہ: این اے260 کوئٹہ۔چاغی۔نوشکی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے ملاقات کی اورسالانہ ترقیاتی پروگرام میں میرانی ڈیم سے گوادر کوپائپ لائن کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے منصوبے اورگوادرمیں ڈی سیلینیشن پلانٹ کیلئے 600ملین روپے مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔