
کراچی : چینی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا پاکستان کا چارروزہ تربیتی و خیر سگالی دورہ آج اختتام پذیر ہوگیا ۔ چینی بحری افواج کے تین جہاز چانگ چن، جنگ ژونگ اور چاؤ ہواس ٹاسک گروپ کا حصہ تھے جس کی قیادت چین کے مشرقی بحری بیڑے کے ڈپٹی کمانڈررئیر ایڈمرل شین ہاؤ کررہے تھے۔