اسلام آباد: خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد: خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.
ریاض: سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں فوجی دستے کے قریب بم دھماکے میں ایک افسر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
سبی: ضلع سبی میں پانچ ماہ قبل لیویز میں بھرتی ہونے والے 100سے زائد لیویز اہلکار اپنی بنیادی تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے قرضے لے کر ڈیوٹیوں پر جانے پر مجبور لیویز میں بھرتی ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا عزم لے کر آنے والے نوجوان مایوسی کا شکار ہے ۔
کوئٹہ : بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی جدوجہد کا راستہ روکنے اور انہیں خاموش کرنے کے لئے صوبائی حکومت مختلف حیلے بہانوں کا سہارا لے رہی ہے۔
گنداواہ : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ لیویز شہید اہلکار محمد رمضان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔شہید نے جو قربانی دی ہے اس پر ہمیں فخرہے وہ ایک بہادر ،نڈر لیویز اہلکار تھے اور اپنے فرائیض منصبی سر انجام دیتے ہوئے شہادت نوش کی ہے محکمے کو اس پر فخر ہے۔
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سارنگانی کشیدگی میں جانبحق لیویز اہلکار کے پسماندگان کے لئے مروجہ پالیسی کے مطابق تمام مراعات کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں سمیت بے گناہ افراد کی شہادت اور جرم کا تعین کئے بغیر بے گناہ لوگوں کے گھر منہدم کرنے کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت حکومت بلوچستان ملیریا کنٹرول پروگرام کی ٹیم جس کی سربراہی سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑاور صوبائی کوآرڈینٹر برائے تدارک ملیریا پروگرام ڈاکٹر کمالان گچکی کررہے ہیں۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی سمیع بلوچ ،میر جمعہ خان کبدانی ،چیئرمین ضلع کونسل خاران میر صغیر احمد بادینی ودیگر نے صوبائی حکومت اور عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خاران میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر پر ایکسئن بی اینڈ آر اور ٹھیکیدار کے گارڈز کی جانب سے حملے اور تشددکا نوٹس لیتے ہوئے جونیئر ایکسئن کو معطل کرکے ان سمیت ٹھیکیدار کے خلاف تحقیقات کرائیں بصورت دیگر سیاسی جماعتیں اور بلدیاتی نمائندے چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
تہران: ایران کے مشرقی بارڈ ر اور پاکستان کے ساتھ واقع سرحدی قصبے میرجاوہ میں بڑے پیمانے پر ایرانی فورسز کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ایرانی ٹینکوں اور دیگر فوجی کانوائے کو پاکستانی سرحد کی جانب پیش قدمی کے دعوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ماہ رمضان میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح واقعات سے صوبے کے امن وامان کے صورتحال کو ایک منصوبے کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔