بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگ غربت سے مر رہے ہیں،ساجد ترین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک طرف جعلی ڈومیسائل اور لوکلس تو دوسری طرف تمام سرحدیں بند ، بلوچستان کے عوام کے لئے روزگار کے تمام دروازے بند ہوگے ہیں بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگ غربت سے مر رہے ہیں جبکہ دوسرے خودکشی کر رہے ہیں۔

کوئٹہ،حکومتی سستا بازار میں اسٹالز نہ ہونے کے برابر، شہری پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں سستے بازار کے نام پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہر میں رمضان کے پانچویں روز سستا بازار لگ گیا تاہم وہاں اسٹالز نہ ہونے کے برابر تھے۔کوئٹہ شہر میں سستا بازار وسطی علاقے باچا خان چوک کے قریب لگایا گیا۔

بی ایس او شال زون کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین بی ایس او جہانگیرمنظور بلوچ نے بی ایس اوشال زون کیلئے پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدیا ہے۔

ٹی ایل پی کے گرفتار رہنمائوں کو رہا کیا جائے، پیر خالد سلطان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پیر خالد سلطان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طورپر تحریک لبیک کے خلاف جاری کریک ڈاون کوختم اور اہلسنت کے گرفتار کارکنوں اور رہنماوں کو رہا کرے ،افواج پاکستان حکومت کوسمجھائے کہ ملک میں انتشار پیدا نہ کیا جائے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو تنظیمات اہلسنت کو اجلاس لاہور میں بلاکر جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

پولٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے بھتہ لینے والوں کو گرفتار کیا جائے،پولٹری ایسوسی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پولٹری ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر پولٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو لوٹنے اور ان سے بھتہ لینے والوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو 20دن کے بعد صوبے بھر میںپولٹری کی سپلائی احتجاجاً بند کردیں گے ۔

ترقی یافتہ دور میں بھی ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل نہیں کئے جارہے، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: سندھ بلوچستان یونین ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ٹرانسپورٹرز بہت سے مسائل سے دوچار ہیں۔

جرنلسٹس ہاوسنگ سوسائٹی کو کوآپریٹوسوسائٹی میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا،جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اتوار کوچیئرمین سلیم شاہد کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف۔

تعلیمی ادارے بند نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت وزندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ہر ایک ترقیاتی اسکیم کو دو فرموں کے نام جاری کرناتصادم کاسبب بن سکتاہے، گورنمنٹ کنٹریکٹرزکوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز کوئٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت میر ظفر قمبرانی ہوا جس میں ایمل خان بازئی شیخ سمیع اللہ مندوخیل‘ عبدالجبار ‘ احمد اللہ سمیت تمام نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ نے ایک بار پھر ترقیاتی اسکیمات میں گپلے کرتے ہوئے ہر ایک ترقیاتی اسکیم کو دو فرموں کے نام جاری کیا۔

حکومت نے گروپ انشورنس کے 2.6ارب روپے کے کیسز کلیئر کئے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے رواں سال میں گروپ انشورنس کے 2.6ارب روپے کے 6474کیس کلیئر کئے ہیں جس کے بعد اب بیک لاگ صفر ہوچکا ہے ، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی۔