بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار،کوئٹہ، لسبیلہ چاغی اور کیچ میں پچھلے 6 روز کے دوران صرف 133 ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی جاسکی ہے۔

خضدار میں بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں ٹریفک قوانین کے آگاہی کے سلسلے میں بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی طرف سے قومی شاہراہِ پر مختلف مقامات پر پمفلٹ کے زریعے آگاہی مہم چلائی گئی، ڈرائیوروں کو خصوصا مسافر بردار سواریوں کے ڈرائیوروں سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کی گئی آگاہی مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے مختلف شہروں میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے گی عوام اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں

سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے سیٹلمنٹ کا مسئلہ حل کرینگے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ باڈر پر باڈ لگانے کے مسئلہ کے حل کے لیے قبائلی عمائدین کی خواہشات کے تناظر میں افغانستان کی حکومت سے دو طرفہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر باڈ لگانے کا کام جاری ہے۔

سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرنیوالے کسی صور ت محب وطن نہیں ،نواب ثناء زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کا واویلا کرنے والے ملک کے سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرنے والے کسی صورت بھی محب وطن ایجنڈے پر کام نہیں کررہے جمہوریت کے چیمپئن دراصل عوام کے حقوق کے ڈاکو ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ جمہوریت کی بقاء اور آئین کی بالادستی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے۔

بلوچستان اور سندھ کیخلاف جو سازشیں ہورہی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حیدرآباد: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں پی ڈی ایم اس کی مذمت اور مذاحمت کر رہا ہے، ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ کی بالادستی کے ذریعے چلایا جائے، پی ڈیم ایم پاکستان کے خلاف ہونے والے ہر سازش کو ناکام بنا دے گا۔

بلوچستان سینٹ انتخابات ، باہر سے امیدوار میدان میں آنے لگے، بی اے پی اور پی ٹی آئی کے مقامی ارکان پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سینٹ کے انتخابات قریب آتے ہی بلوچستان میں بھی انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں تمام بڑی جماعتوں نے سینٹ امیدواروں کو ٹکٹ دینے کیلئے حتمی رائے مرتب کرلی ہے جبکہ اس بار بھی پیراشوٹرز میدان میں کود پڑے ہیں جسکی وجہ سے حکومتی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ، ارکان اسمبلی شدید بے چینی کا شکار ہیں۔

بلوچستان کے کوٹہ پر ہزاروں غیر مقامی ملازمت کررہے ہیں ،ساجد ترین ایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک یتیم صوبہ ہیں ، جہاں ہزاروں افراد جعلی بلوچستانی ڈومیسائل پر وفاقی محکموں میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوان خودکشی کر رہے ہیں یا بے روزگاری کی وجہ سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔

پشین ضمنی انتخابات ،عزیز اللہ آغا کے حق میں امیدوار دستبردار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: ضمنی انتخابات کیلئے حلقہ پی بی 20پشین تھری سے دو آزاد امیدوار وں ڈاکٹر سید محمدرمضان آغا اور سید نصیر آغا نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار سید عزیزاللہ آغا کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار ہوگئے، جمہوریت کی بالادستی اورعلاقے کے عوام کی رائے کی پاسداری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں،سعیداحمدہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شروع ہونے والے ویکسینیشن کے عمل پراپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ ملک کے کونے کونے میں پہنچ کر لوگوں کوویکسین لگائی جاسکے حکومت نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کرنے کی اجازت ہر گز نہ دے۔