شہید بیرسٹر امان اچکزئی کے خاندان کو انصاف نہیں ملا تو حکومت پر سوالیہ نشان ہوگا ،خوکلاء تنظیمیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہید بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے خاندان کو انصاف نہیں ملا تو حکومت وقت اور عدلیہ کیلئے سوالیہ نشان ہوگا بیرسٹر شہید امان اللہ اچکزئی کے قاتلوں کو بروقت گرفتار کرلیا جاتا تو شہید بلال انور کاسی اور سانحہ 8 اگست کا واقعہ کبھی بھی رونما نہیں ہوتا ایک سال گزرنے کے باوجود کیس کا اب تک کچھ نہیں ہوا ۔

بلدیاتی اداروں کو مضبوط و فعال دیکھنا چاہتے ہیں، ترقیاتی فنڈز میں اضافے پر غور کررہے ہیں، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ پر مزیدکسی تاخیر کے جلدازجلد عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہے جس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اسے فاسٹ ٹریک پر ڈال کر پایہ تکمیل پہنچایا جائے۔

سمندروں کے تحفظ اور بقاء کے حوالے سے کی جانے والی عالمی اور قومی کاوشوں میں پاک بحریہ موثر کردار ادا کرتی رہے گی ،نیول چیف

Posted by & filed under مزید خبریں.

کراچی : سمندر وں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور سمندروں کے تحفظ اور بقاء سے متعلق پاک بحریہ کے افسروں اور جوانو ں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان نیوی میں آج سمندروں کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

استعماری قوتیں مسلمانوں کوآپس میں دست و گریباں کر رہی ہیں،غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے اتحادکادرس دیتاہے استعماری قوتیں مسلمانوں کے اندراختلافات پیداکرنے اورباہم دست وگریبان کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں میں ما حولیات کے تحفظ کو یقینی بنائی جائے، نوا ب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے محکمہ مواصلات و تعمیرات اور دیگر تعمیراتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیا ت کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے منصوبوں میں شجر کاری کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں ۔

سی پیک کا مغربی روٹ سرد خانے کی نذر ،تمام فنڈز مشرقی روٹ کی تعمیر کیلئے مختص

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : نواز شریف حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو سرد خانے میں ڈال کر اپوزیشن کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے ۔ مغربی روٹ کی تعمیر کیلئے بلوچستان اور کے پی کے کے چھ اضلاع سے زمینوں کی خریداری کے لئے 56 ارب روپے خرچ ہونا تھا حکومت نے موجودہ بجٹ میں زمینوں کی خریداری کیلئے کوئی فنڈز نہ مختص کیا ہے اور نہ زمینوں کے حصول کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے ۔

وفاقی بجٹ میں بلوچستان نظر انداز، 17 وزارتوں کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی ،عثمان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کی پشتون علاقوں کے لئے 152 ارب روپے میں سے صرف20 ارب روپے دیئے گئے ہیں یہ ظلم اور جبر نہیں تو اور کیا ہے صوبے کے 17 وزارتوں کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا ہے چار وزارتوں میں نئے اسکمیں نہیں رکھی گئی ہے۔