
راولپنڈی : سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،بلوچستان کو بڑے پیمانے کی دہشت گردی سے بچا لیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارر وائی کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کی گئی۔