خاران : گوادر کے بعد بلوچستان کے ضلع خاران کے مقامی عہدیدار نے بھی رہائشیوں کے داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی لگادی۔ اسسٹنٹ کمشنر خاران محمد بخش ساجدی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ’حجاموں کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے وہ داڑھی ڈیزائن یا نقش کی صورت میں نہ بنائیں۔‘