کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ 22 ویں روز بھی جاری رہا ۔
کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ 22 ویں روز بھی جاری رہا ۔
کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2683دن ہوگے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں علی حسن کھوسہ ایڈوکیٹ ،اسد اللہ ابڑو ایڈوکیٹ ،منیراحمد جتوئی ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء برادری نے لاپتہ افراد ،شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ پرسن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند دن پہلے میں لکھا تھا کہ وہ مردار پہاڑ کے دامن میں ایک بڑے کھائی میں انسانی ڈھانچے پڑے ہیں۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بجٹ بحث پر ایوان میں بیٹھنا چاہیے اس سے ہی ایوان کی خوبصورتی ہے اپوزیشن بھی عوام کے نمائندے ہیں ان کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ۔
اسلام آباد: پاکستان نیوی اپنے جہاز پی این ایس ذوالفقار کے ذریعے سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پی این ایس ذوالفقار، جہاز پر موجود ایلویٹ ہیلی کاپٹر، امدادی اشیاء، طبی سہولیات اور ادویات کیساتھ کو لمبو پہنچ چکا ہے۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے امن کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خطرناک نیٹ ورک کو توڑا ہے اب دہشت گردوں کے لئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں اس لئے دہشت گرد اب بلوچستان میں حکومت کی رٹ کو تسلیم کررہے ہیں ہم عملی اقدامات سے پڑھا لکھا پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر بنا کر رہیں گے ۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے گاڑی کو ٹکر مارنے پر گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا کو کھری کھری سنا دیں۔
کو ئٹہ : بلوچستان حکومت کیلئے روس سے خریدے گئے ہیلی کاپٹر کو کوئٹہ لانے کیلئے پائلٹس ماسکو پہنچ گئے ہیلی کاپٹر جون کے تیسرے ہفتے تک کوئٹہ لایا جائے گا سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی رشین ہیلی کاپٹرز کے درمیان جنوری میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرایک ارب 62کروڑ روپے میں خریدنے کا معاہدہ ہوا تھا ۔
پنجگور : پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی سے نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کیمپ پر تین راکٹ فائرکئے جس کی وجہ سے ایک کمرے کو جزوی نقصان ہوا کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،زائد المعیاد ،غیر رجسٹرڈ اور بلالائسنس کے ادویات کی خرید وفروخت کی مقدمات میں نامزد 2ادویہ ساز کمپنیوں سمیت 6میڈیکل سٹور مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
کو ئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔