کوئٹہ /کراچی: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے وہ منگل کو ممتاز صحافی چودھری راشد محمود کے چھوٹے بھائی چودھری ساجد محمود کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔