خضدار: خضدار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام رات گئے قومی شاہراہ پر دھرنا ،اور مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کیسکو کے رویہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ9جون کو پیش کیا جائیگا
کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ 9جون کو پیش کیا جائے گا محکمہ خزانہ نے سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی2017-18ء کے بجٹ کا مجموعی حجم3 سو 20 ارب سے زائد ہوگابجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم ،امن وامان اور صحت کیلئے رکھی جارہی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ پیش کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ،اسفند یار ولی
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے مالی سال کے موجودہ بجٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ پیش کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ طے شدہ اصول جس کے تحت نے این ایف سی ایوارڈ کا 3فیصد حصہ فاٹا انضمام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں رکھا گیا تھا ۔
افغا ن مہاجرین اور سی پیک سے متعلق پارٹی موقف قومی تقاضوں کے تحت ہے ،بی این پی
کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید نصیر لانگو کی برسی کی مناسبت سے کلی ترخہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت شہید کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ تھے ۔
رمضان کا مہینہ مہنگائی عروج پر تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،عوام کی چیخیں
کو ئٹہ : حکومت کی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئیں حکومت کے احکامات کا عمل کہیں بھی نظر نہیں آرہا ماہ مبارک شروع ہو تے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا پھل، سبزی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ گئی دکانداروں، بیو پاروں اور ڈیلرز نے بجٹ میں ٹیکس کا بہانا بنا کر قیمتوں کے دام میں امن مانا اضافہ کر دیارمضان سستا باز ار عوا م کو ریلیف دینے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔
امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتبار ساتھی نہیں رہے، انگیلا میرکل
میونخ: جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایک انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔
دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر پال پوگبا مکہ میں
دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر پال پوگبا ان دونوں مسلمانوں کے سب سے مقدس شہر مکہ میں ہیں جہاں وہ اسلامی مہینے رمضان کے دوران عمرے کے ادائیگی کے لیے گئے ہیں۔
نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اب معاشی طاقت بھی بنارہے ہیں، نواب زہری
کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان معاشی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور اب وہ معاشی دھماکہ بھی کرنے جارہے ہیں۔
تربت میں شدید گرمی،بازار بند،سڑکیں ویران
کوئٹہ : پہلا رمضان پہلی اتوار کی چھٹی ضلع تربت میں شدید گرمی درجہ حرارت52 گریڈ ریکارڈ کیا گیا لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کوئٹہ شہر میں سڑکیں سن سان بڑی بڑی مارکیٹیں بندرہی ۔
تمام محکموں میں آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے، مجیداچکزئی
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں 15 سالوں کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے۔