کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان معاشی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور اب وہ معاشی دھماکہ بھی کرنے جارہے ہیں۔