اسلام آباد: پانی کے ناکافی ذرائع اور محدود بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی عام آدمی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جس کا فوری سدباب ناگزیر ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ کے بعد ڈی ایس پی جناح ٹاؤن اور گوالمنڈی تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے حکم پر کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ پر متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی،جناح ٹاؤن اور گوالمنڈی تھانوں کے ایس ایچ اوز فوری طور پر معطل کر دیا ۔
پاکستان اپنے اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے، نیول چیف
اسلام آباد : 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ، پاک آرمی،پاک فضائیہ کے 43 اور دوست ممالک اُردن، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،ملائیشیاء مصر،میائمراور نا ئیجر یاکے20 آفیسرز کو وار سٹڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔
مغوی چائنیز کی بازیابی کیلئے شہر کی داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے، قائم مقام ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : مغوی چائنیز کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جائے وقوعہ سے شواہد اور ملزمان کی شناخت کے لئے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
براہمدغ بگٹی اور حیر بیار کیلئے دروازے کھلے ہیں ،پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنیوالوں کو عام معافی دی جائیگی، نواب زہری
کو ئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہو چکے ہیں قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو عام معافی کا اعلان کرتے ہیں براہمدغ بگٹی اور حیربیارمری سمیت سب کیلئے دروازے کھلے ہیں جو بھی پاکستان کے آئین کو تسلیم کرے گا ان کو معافی دی جائے گی۔
صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر تشویش ہے، اے این پی
کو ئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دو مہینوں سے یارو پشین سڑک کو توڑ کر عدم تعمیر سے کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی افراد زخمی ہو چکے اب دوبارہ پرانی سڑک پر کروڑوں روپے لگا کر کرپشن کو مقصد بنا یا گیا ۔
حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیساتھ تعاون نہیں کرر ہی کرپشن کیخلاف پر عزم ہیں ،مجید اچکزئی
کو ئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ، بجٹ سے قبل گھوسٹ ملازمین اورکرپشن کا سراغ لگانیوالے افسران کا تبادلہ کرکے انہیں ایمانداری کا سزا دی جارہی ہے ۔
افغان مہاجرین کے بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے بل پاس کرنیوالے اب شور مچا رہے ہیں ،بی این پی
کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا گیا ہے کہ مردم شماری سے متعلق نیشنل پارٹی کا دعوی کھسیانی بلی کھمبا نوچنے کے مترادف ہے بلوچستان کا ہر باشعور بلوچ بخوبی جانتا ہے کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین اور مردم شماری سے متعلق بی این پی کی پالیسی کیا رہی جو کھلی کتاب کی مانند ہے ۔
پاک فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔
لودھراں میں شوہرنے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی
لودھراں: لودھراں میں بیٹی کی شادی کے لیے جہیز مانگنے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔