کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سینٹ الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں سے انٹرویو اور ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سنیٹ انتخابات میں نو منتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
گوادر: سیشن کورٹ گوادر کی عدالت سے قتل کے مقدمے سے بری ہوکر پسنی آنے والے افراد پر مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی نامی علاقے میں فائرنگ کی گئی ۔پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ سے ماجد ولد اوغان ساکن وارڈنمبر2 پسنی اور جمیل ولد صاحب داد ساکن وارڈنمبر 5پسنی جان بحق ہوئے جنکی نعشیں مل چکی ہیں جبکہ تیسرا شخص حمید ولد صاحب داد ابھی تک لاپتہ ہے۔
کوئٹہ: پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملاز مین حکومت کی ریڑھ کی ہڈی ہیںملاز مین کے جا ئز مطالبا ت کو تسلیم نہ کر کے حکومت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ ملک چلا نے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اسے عوامی مسائل سے کوئی سر وکا رنہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کی جانب سے ملازمین کے مطا لبات کو تسلیم نہ کیئے جانا ۔
دکی: چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جا نے کے بعد دھما کہ سے جھلس کر ایک کانکن جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او چمالنگ افتخار احمد کے مطابق حادثہ بجار کوئلہ کان میں پیش آیا۔
کوئٹہ: بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت کا آغاز کردیا پہلے روز سات لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران تین لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی باز یا بی کیلئے قائم کمیشن نے پیر سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت شروع کی لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے
کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان پیس فورم نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ملک بھر سے کتاب دوست تحریک کا حصہ بننے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میںعلم کو کتابوں کے ذریعے پھیلارہے ہیں ۔
اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،میر اسلم عمرانی کے شامل ہونے سے جعفر آباد کی جمعیت مضبوط ہوگی ،سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹ حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دے کر حکومت کو اپنے آئینی حیثیت یاد دلادی ہے ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ ہم نے 2018ء کے الیکشن عوامی خدمت سے جیتے ہیں پروپیگنڈہ کے ذریعے نہیں تربت تک محدود نام نہاد قوم پرست جماعت کو عوام نے 2018ء میں مسترد کردیاتھا۔
لسبیلہ: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنی اپنی انفرادی خیر مانگ رہے ہیں ۔
نوشکی: نوشکی کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار افراد کا کمسن بچے کو نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد اغوا کرنے کی کوشش، موٹر سائیکل سواروں نے ناکام بنادی ،بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق علی الصبح نوشکی شہر سے مغرب کی جانب واقع کلی شریف خان میں ٹوڈی گاڑی میں سوار تین افراد جس میں ایک خاتون بھی سوار تھا کلی شریف خان میں صبح کے وقت کمسن بچہ سکول جانے کے لئے گاڑی کے انتظار میں تھا۔