ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچاجا سکتا ہے،نذیر احمد کرد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: ڈی آئی جی موٹروے پولیس احسان منظور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیراحمد کرد ، ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد، موٹروے پولیس کے محمد شعیب، رکشہ ایسوسی ایشن سمیت ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عملدرآمد کر کے حادثات سے بچ سکتے ہیں ۔

بلوچستان کے رقبے اور عوام کی خوشحالی کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنایا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18ء کا بجٹ ایسا بنایا جائے جس کے مجموعی طور پر مثبت اثرات پورے معاشرے پر ہوں ۔اور عوام کی امنگوں کی تائید کرے تاکہ صوبے کے غریب عوام کو اس کا فائدہ پوری طرح سے ملے۔

گوادر مستونگ واقعات کھلی دہشت گردی ہے،رحمت بلوچ

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے گوادر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل اور مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔

عوام کے جان ومال اور آبرو کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under پاکستان.

کو ئٹہ: بلوچستان کے قبائلی شخصیت سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خاں رئیسانی نے مولانا غفور حیدری کے قافلے پر حملے اور نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت کو المناک قرار دیکر اسکی شدید مذمت کی ہے ۔

بلوچستان کے پشتون علاقوں میں مہاجرین کو مردم شماری سے دور رکھاجائے ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گوادر میں مزدوروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے مردم شماری کے عمل سے افغان مہاجرین کو دور اور کیمپوں کو شامل کیا جائے ۔

کرپٹ سیاسی جماعتیں اور گر وہ پی ٹی آئی کیخلاف صف آراہ ہو چکے ہیں ،یا ر محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سی پیک کے تناظر میں جہاں بلوچستان عالمی سازشوں کا شکار ہے وہاں کرپشن کے عفریت اور وسائل کی لوٹ مار نے عام آدمی کو بنیادی حقوق و ضروریات سے دور کررکھا ہے ۔

گوادر نہ صرف بلوچستان بلکہ سی پیک کا دل ہے، وزیراعلیٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادر میں دہشت گردی کی کاروائی میں شہید کئے گئے محنت کشوں کے لواحقین کے لیے دس دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو بھی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

سانحہ پیشکان ،نام نہادآزادی کا ڈھکوسلہ مزید نہیں چلے گا، نواب زہری کی سانحہ کی مذمت

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ : اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد مزدوروں کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔