خضدار: قومی شاہراہ پر کراڑو کے قریب کار اور ویگو گاڑی میں ٹکر ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن میں شاہدہ بی بی مبشر احمد محمد حسین اور محمد حمزہ شامل ہیں جنہیں قریب واقع ریسکیوسینٹر سے طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
طلباء کو اسکالرشپ اور سیٹوں میں درپیش مسائل حل کئے جارہے ہیں،گورنر بلوچستان
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ پنجاب میں بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپ اور سیٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
بعض قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پرامن فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ: نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے منگچر میں مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض قوتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتی وہ پرامن کا فضا خراب کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سینٹ الیکشن جمعیت نے امیدواروں کی نامزگی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کا صوبائی پارلیمانی اجلاس صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت صوبائی دفتر میں ہوا ۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت، اسلام آباد کے دورے اور مرکزی جماعت کے فیصلوں سے اراکین کو آگاہ کیا گیابلکہ پارٹی کے مرکزی امیر کی جا نب سے جن ارکان کو سینیٹ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں، فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ جام کما ل خان کا بھرپور تعاون اورسرپرستی حاصل ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے شمار اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات کاشکار ہیں، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہیں مہنگائی بم عوام پر گرا دیا گیا ہے حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے غریب اور متوسط طبقے زندگی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،آنے والے دنوں میںمہنگائی مزید بڑھے گی لیکن حکومت کی مہنگائی کو قابو کرنے کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی ۔
بلوچستان کی ترقی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے دعوے محض طفل تسلیاں ہیں، کورونا وائرس کا بہانا بنا کر کوئٹہ سے چلنے والی ٹرنینیں بند کرنا قابل مذمت ہے حکومت اگر سہولت نہیں دے سکتی تو مسافروں کو سستی سواریوں سے محروم بھی نہ کرے، بلوچستان سے ملک بھر میں جانے والی 7میں سے اس وقت صرف ایک ٹرین چلائی جارہی ہے۔
لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرادی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرادی ،درخواست پارٹی رہنماء میر ہمایوں عزیز کرد نے جمع کرائی،ہفتے کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ انتخابات کی جنرل نشست پر پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست کمیٹی کے پاس جمع کرادی۔
کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں،مشعال ملک
اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں، دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے۔
اوتھل قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ،دو بہنیں جاں بحق ،بچی زخمی
اوتھل: بلوچستان میں دورویہ سٹرک نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر موت کا رقص جاری،کراچی سے پکنک منانے کیلئے کنڈملیر جانے والی کارمکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی،دوبہنیں موقع پر جاں بحق،ایک3 سالہ بچی شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے پکنک منانے کیلئے جانے والا ایک خاندان جنکی کارنمبرBJQ.885تیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے مقام پر الٹ گئی۔