کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے یومِ کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی ایک طویل عرصہ سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں. انکی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر ہر قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ انتہائی صبر واستقامت کے ساتھ اُن مصائب وآلام کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں پی پی ایل کا آئی کیمپ منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے کمپنی کی شناخت سوئی گیس فیلڈ کے اطراف مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے معاونت سے سوئی ، ڈیرہ بگٹی،بلوچستان میں دو مفت آئی کیمپس منعقد کئے۔سرجیکل آئی کیمپ کمپنی کے کاروباری سماجی زمہ داری پروگرام کے سالانہ سلسلوں میںشامل ہے۔

وزیراعلیٰ کا نوشکی دورے میں زمینداروں سے ملاقات نہ کرنا قابل مذمت ہے، ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ نوشکی کے موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کو نظرانداز کرنے اور ملاقات سے گریز کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی کے زمیندار گزشتہ کئی عرصہ سے خصوصا دیہی فیڈرز میں بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ اور گھریلو صارفین اور روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔

آفس زکواۃ وعشر کمیٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی وضاحت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور سول اسپتال کے سرجن ڈاکٹر انوربگٹی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی سرجن انور بگٹی پنجگورسے کوئٹہ جارہے تھے کہ وشبود میں اسے گاڑی سے محروم کردیا گیا پولیس کے مطابق انوربگٹی کو گزشتہ اس وقت مسلح افراد نے گاڑی سے محروم کردیا جب وہ پنجگور سے کوئٹہ جارہے تھے کہ وشبود میں مسلح افراد نے اسے روک کر گاڑی چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

گورنر بلوچستان سے آئی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحت کے شعبے میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،سی پی ڈی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سینٹرل فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی پی ڈی ) کے پروجیکٹ We are Leaders کے پروجیکٹ منیجر نعمان شیر ، سینٹرل فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینئر پروگرام منیجر امین اللہ و دیگر نے کہاہے کہ صحت کے شعبے میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئٹہ شہر میں سماجی کارکنوں و دیگر پر مشتمل ’’ہم آواز ‘‘کے نام سے گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مسائل کے ادراک کیلئے فیصلے کئے گئے ہیں، مابت کاکا ، مولوی عزیز اللہ حنفی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ پشین کے اتحادی جماعتوں میں شامل عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے باچا خان مرکز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید عزیز اللہ آغا۔

راجن پور اور تونسہ شریف میں یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

راجن پور: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں “راجن پور اور تونسہ شریف کو یونیورسٹی دو ” تحاریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان ڈویڑن جو کہ پچاس لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے جن میں تین ڈسٹرکٹ راجن پور، تونسہ شریف اور ڈی جی خان آتے ہیں پچھلے کئی دہائیوں سے حکومت کی جانب سے ڈی جی خان کے عوام اور طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔