کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھا رت کے ناروز قبضے و مظا لم کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا ،بھارتی مظالم پر بین الاقوامی دنیا کی خاموشی قابل تشویش ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پیچیدہ بنادیا ہے پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہے گی۔
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغامیر یاسین مینگل شاہجان ترین عبدالخالق آغا سعداللہ اچکزئی حاجی خدایدوست عزیز بازء حانان ترین جبارہاشم ترین دوست محمد آغا سید ظہور آغا غیاث کاکڑ عنایت دورانی کمال نعمت حاجی قاہر ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔
کوئٹہ: لانگو ایلڈرز کونسل ڈھلو چھپر کے رہنمائوں کہا ہے کہ لانگو قبائل اور رائل فیملی کے درمیان اراضیات کے تنازعے کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے تنازعہ سے متعلق انہوں نے اختر حسین لانگو اور نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی کو ثالث بنا کر اختیار دیدیا ہے ۔ یہ بات فضل محمد لانگو ، حافظ عبدالمجید لانگو ودیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔
کوئٹہ: پاکستان بار کونسل کے رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی وکیل کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ، عمران لانگو ایڈووکیٹ اور ان کے والد کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کو عدالت عالیہ نے سسپنڈ کردی ہے ۔
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پا کستان نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا ، امیدواروں کو 15لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ نہ کرنے کی ہدایت جبکہ انتخابی شیڈول کا اعلان 11فروری کو کیا جائیگا، صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ کی جاری کردہ پر یس ریلیز کے مطا بق الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے اپنی آئینی ذمہ دا ریاں نبھا تے ہوئے سینٹ انتخابات 2021کیلئے انتخا بی پر وگرام کا اعلان 11فروری کو جاری کر ے گا۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ایک جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کامسئلہ ہے ،کشمیر کاز کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،5 منٹ کیلئے کھڑے ہوکر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا،اگر کشمیر واقعی شہہ رگ ہے تو پھر پوری قوم نے اس کی آزادی کیلئے عملی کرنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اپوزیشن حلقوں میں مداخلت کا سلسلہ جاری رہا توسخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ملک نصیر شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے ساحل وسائل اور حقوق کے لئے جمہوری انداز میں جدوجہد کی ہے لیکن اس جدو جہد کی پا داش میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان کے مسائل پر پہلے رہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی نے پارٹی کے مرکزی نائب صدرآغا موسیٰ جان بلوچ کی اراضیات پر قبضے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کوبڑے قبائلی تنازعے کی جانب دھکیلنے کی سازش قرار دادیتے ہوئے متعلقہ قبیلے اور بلوچ قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں ،یہ بات منگل کے روز بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، ثناء بلوچ ۔