کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لا نگونے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے رمضان المبار ک میںپی ڈ ی ایم اے کی جانب سے قلات،چاغی ،واشک،پنجگور، پشین ،خاران،ہرنائی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے پی ڈ ی ایم اے کی جانب سے قلات،چاغی ،واشک،پنجگور، پشین ،خاران،ہرنائی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں راشن تقسیم کیا جائیگا ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
جاتی امراہ شریف خاندان کی ملکیت ہے حکومت سازشوں سے بازرہے ، یعقوب ناصر
لورالائی: پی ایم ایل ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور وفاق جاتی امراہ کو گرانے کے پلان پر عمل درآمد کا منصوبہ ترک کر دے حکومت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا چاہتی ہے جاتی امراہ میاں نواز شریف اور اسکے خاندان کی ملکیت ہے لیکن پنجاب حکومت عمران خان کے کہنے پر اسکے ریکارڈ کر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
خضدار کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 5زخمی
خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ کے قریب کار اور پک اپ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق پانچ زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈرکھالہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ میں تصادم ہوا ۔
لاک ڈائون کیخلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے سوموار سے جمعہ تک شام چھ بجے کے بعد دکانیں اور شاپنگ مال بند رہے گے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے گی ۔ گزشتہ روز میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے۔
وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی سے بہتری کی امید مضحکہ خیز ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں کو آپس میں بدلنے سے گورننس کے عمل میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔اچھی گورننس کے لیے سیاسی بصیرت،سنجیدگی اور عوام اور اس کے مسائل سے مکمل آشنائی ضروری ہے۔لیکن بدقسمتی سے موجودہ سیلیکٹڈ وفاقی و صوبائی حکومت میں سیاسی بصیرت نہ سنجیدگی اور نہ ہی عوام سے تعلق نظر آتا ہے۔
ایرانی سرحد کی بندش سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں ڈرائیوروں کی حالت تشویشناک
تربت: تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے ایرانی بارڈر کی بندش اور نوانو سمیت مختلف ایریا میں پھنسے ہزاروں گاڈی اور ڈرائیورز کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری طور پر بارڈر کا مسلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی بلوچستان کے نام پرپروپیگنڈہ ترقی کو روکنے کی سازش ہے،ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے جنوبی اضلاع کے لئے دیا گیا ترقیاتی پیکج لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کا ضامن ہوگا۔
پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا، بلوچستان میں بہت غربت دیکھی، عمران خان
سکھر: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ میں ہمیں الیکشن میں توجہ دینے کا موقع نہیں ملا،بلوچستان میں بہت غربت دیکھی ، اندرون سندھ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے ،حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا ،ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔
شہداء زہری نے سبز ہلالی پرچم کی بلندی کیلئے قربانی دی ، نواب ثناءاللہ زہری
خضدار: شہدائے زہری کی آٹھویں برسی انتہائی سادگی عقیدت و احترام کے ساتھ جھالاوان کے مختلف علاقوں میں منائی گئی ۔ خضدار سٹی ، زہری ، زیدی ، مولہ ، کرخ ، نال ، وڈھ، مشک زہری، خط کپر گھوڑاوہ خیر کپر، و دیگر علاقوں میں افطاری کے بابرکت موقع پر شہدائے زہری کی بلند درجات کے لئے دعاء کی گئی ۔ بیشتر علاقوں میں روزہ داروں کو افطاری کرائی گئی اور فاتحہ خوانی قرآن خوانی کا اہتمام ہوا ۔
سرحدوں کی بندش سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں فوری کھول دی جائیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ باڈر بندش کے سبب مشکلات و مسائل میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکومت کو عوام کے جان و مال اور روزگار سے کوئی سروکار نہیں باڈر بندش کے سبب ابھی تک تین ڈرائیور پاکستان ایران باڈر پر پانی کھانا اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں لیکن حکمران اپنی سیل سپاٹا میں لگے ہیں عوام کے مشکلات و مسائل سے بے خبر سیاسی دوروں میں لوگوں کو بلاکر ان کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔