کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ انسان درختوں کے بغیر اپنے وجود کے بارے میں نہیں سوچ سکتے اور یہ آکسیجن کی فراہمی کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں لیکن ہمارے درخت اور جنگلات ہمارے زمین کے کل رقبے کے تناسب کے لحاظ سے کافی نہیں ہیں۔ اپنے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے درخت لگانے ناگزیر ہیں۔