قلات: قلات میں شہدائے زہری کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور غرباء میں کجھوریں تقسیم کی گئی قلات میں نوابزدہ میر نعمت اللہ خان زہری کی جانب سے نائب میر عبدالواحد پندرنی نے زہری ہائوس قلات میں شہدائے زہری کی آٹھویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کی گیا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
سندھ کے بلوچ طلباء کا بی ایس او کے پلیٹ فارم سے بلوچ جدوجہد میں حصہ لینا خوش آئند ہے،بی ایس او پجار
نوابشاہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے سندھ، نوابشاہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ بلوچ طلباء سے ملاقات کرکے بی ایس او پجار کے پروگرام و منشور اور جدوجہد کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا ۔ وہ بی ایس او پجار کے پروگرام و وژن سے متاثر ہوکر مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور تمام دوستوں کے مشاورت سے سات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
اوستہ محمد، ماہ صیام میں گرانفروش سرگرم ، اشیاء کی قیمتیں دوگنی کردی گئی
اوستہ محمد: ماہ صیام کے آتے ہی ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی تاجروں کی من مانی شروع ہوگئی ہے، گراں فروشی سے روزے داروں کو مشکلات اور غریب مزدور دیہاڑی دار طبقے کو دو وقت کی روٹی کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑ رہاہے رمضان مقدس کے مبارک ماہ میں روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے ضلع انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال بنا کر ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔
ہفتہ اور اتوار کو صوبہ میں کاروبار سمیت دیگر امور بند رہیں گے،بلوچستان حکومت
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر صوبے میں یکم مئی تک نئی پابندیاں عائد کردیں ہفتہ اور اتوار کو صوبہ میں کاروبار سمیت دیگر امور بند رہیں گے، ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ، جمعہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان ارشد مجید کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر صوبے میں مزید سختیاں کی جائیں گی۔
تبدیلی سرکار نے اب تک چاروزیرخزانہ تبدیل کرنے کے علاوہ کچھ نہیںکیا، علی مددجتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت نے پونے تین سال میں چار وزیر خزانے تبدیل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، حکومت نے معیشت اور خزانے کو میزویکل چیئر بنا دیا ہے۔
ثناء بلوچ نے جنوبی بلوچستان کی تفصیلات سے متعلق اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا
کوئٹہ: بی این پی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے جنوبی بلوچستان کی تفصیلات سے متعلق صوبائی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا، نوٹس کے متن میں صوبائی وزیر منصوبہ بند ی و ترقیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کن اضلاع پر مشتمل ہے۔
سلیکٹڈ حکمرا نوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیاہے،مولاناواسع
کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وفاقی حکومت کی معیشت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری لانے کے دعویدار سلیکٹڈ حکمرا نوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیاہے ، آئے روز وزیر خزانہ کو تبدیل کیا جا نا اس با ت کی غماز ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں میں ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عید کے بعد سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائے گی ۔
جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ کامیاب احتجاجی تحریک کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے جامعہ بلوچستان کو 25کروڑ روپے جبکہ ایچ ای سی کے جانب سے فوری طور پر 2کروڑ 20لاکھ کی ادائیگی ھوچکی ہیں۔
بی ایل اے اور بی ایس او آزاد سمیت 85کالعدم تنظیموں کو زکوٰۃ و عطیات دینے پر پابندی عائد
لاہور: پنجاب حکومت نے زکوۃ ، صدقات اور عطیات کے ممنوعہ قرار دی گئی 85کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی ، وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام بھی مذکورہ فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ کالعد م تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے ۔
تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیدیا اس حوالے سے وزارت داخلہ نے تنظیم پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس یہ ماننے کیلئے مناسب موجود ہیں کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور انہوں نے ایسے کام انجام دیے جس سے ملک کے امن اور سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے۔