افغانستان مراسلہ پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، پی پی و ن لیگ قیادت کو مچھ واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہئے تھی، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے مچھ کے مقام پر ہزارہ برداری کے کان کنوں کی ہلاکت کے معاملے پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آج جو سنجیدگی دکھانی چاہیے تھی وہ قطعا نظر نہیں آئی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری توقع تھی آج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہوگی۔

بلوچستان کے تمام کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کے روز یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر، سیکرٹری لیبر محترمہ سائرہ عطاء، کمشنر کوئٹہ ڈیژن اسفند یار کاکڑ۔

پاکستان 7 افغان شہریوں کی میتیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے، افغانستان

Posted by & filed under بین الاقوامی, پاکستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: افغان سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو ایک اور مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان مچھ سانحے میں جاں بحق 7 افغان شہریوں کی لاشیں افغانستان منتقلی میں معاونت کرے۔

مچھ واقعہ، کراچی میں 20مقامات پر دھرنا اور احتجاج، سڑکیں بلاک

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اہلِ تشیع کمیونٹی کا احتجاج جمعرات کوبھی کراچی میں جاری رہا،راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑا۔جمعرات کی صبح تک شہر کے مزید کئی مقامات پر دھرنا دیا گیا، مجموعی طور پر مرکزی شاہراہوں کو 20 مرکزی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیاتھا۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں درجہ حرارت منفی 9ریکارڈ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر برقرار، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین، مستونگ سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لہر کا شکار ہیں کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 9درجے تک گرگیا جبکہ اسی طرح زیارت میں بھی درجہ حرارت منفی 12ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ چند روزتک برقرار رہے گی ۔

دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرلئے جلد مسئلہ حل ہوگا ،ضیاء لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ و زیراعظم جلد کوئٹہ آئیں گے مغربی بائی پاس دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ہیں مسئلہ جلد حل ہوجائیگا،دشمن ہمسایہ ملک صوبے میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے، مچھ واقعہ کے سات شہداء افغانی ہیں جن میں سے تین کے لواحقین نے میتیں افغانستان منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انجمن تاجران کی اپیل پر شہر میں شٹر بند رہا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: مر کزی انجمن تا جران بلو چستان اور اتحاد تا جران بلو چستان کی کال پر سانحہ مچ کیخلا ف صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی جس کے دوران شہر میںتمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے ۔دوسری جا نب مچ میں قتل کئے جا نے والے کا نکنوںکے لواحقین اور ہز ارہ کمیونٹی کی جا نب سے دھرنا پانچویں روز بھی جاری ر ہا ۔جہاں پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سمیت مختلف سیاسی جما عتوں کے قائدین اور ورکرز نے آ کر دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کی ۔

فضل الرحمن سے محمود اچکزئی کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشتونخواملی عواملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں پی ڈی ایم سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیرمقام پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ بھی موجود تھے ۔

31جنوری سے قبل سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں 31جنوری سے قبل سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گاسلیکٹڈ وزیراعظم ہر معاملے پر یوٹرن لے کر ملک کی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں 13جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بڑا جلسہ ہوگا۔

خضدار کے لوگوں نے بر صغیر میں سب سے پہلے اسلام کے مقدس نظام کوقبول کیا ، شفیق مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ معتبر قبائلی رہنما میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ صحافت کا شعبہ انبیا کرام سے نسبت رکھتا ہے انبیا کرام ظلم و بربر یت کے خلاف جدوجہد کرنے تشریف لایا کرتے تھے یہ مقدس ہستیاں زبان و تلوار سے ظلم و نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا فریضہ انجام دیتے تھے اس لئے صحافت کے اس تقدس کو ملحوذ خاطر رکھتے ہوئے خضدار کے صحافی اپنے فرائض منصبی کا انجام دہی کریں ۔