مچھ واقعہ پورے بلوچستان کیلئے افسوسناک ہے، ڈاکٹر حئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریکٹ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ مچھ واقعہ صرف ہزارہ برادری کیلئے نہیں بلکہ بلوچستانیوں کیلئے ایک افسوسناک ہے ،بلوچستان میں گزشتہ 15سالوں سے آپریشنز جاری ہے۔

وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہیں، علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی جان ومال کے تحفظ میں یکسر ناکام ہوچکی ہیں عوام طفل تسلیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتی ہے وزیراعظم اپنی انا کی وجہ سے کوئٹہ آنے سے گریزاں ہیں انہیں مچ کے شہداء سے کوئی ہمدردی نہیں ہے،سانحہ مچ کے لواحقین تنہا نہیں پیپلز پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہے۔

ہزارہ برادری کے جام کمال کو ہٹانے کا مطالبہ تسلیم کیا جائے، امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر )امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مچ کے حوالے سے بلوچستان سے سپریم کور ٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل عدالتی کمیشن مقرر کر کے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائی جائے۔

مچھ واقعہ قابل مذمت اورافسوسناک ے، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام لاشیں اٹھائے سڑکوں پر موجود ہے ۔

مچھ واقعہ کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کیساتھ دکھ درد کرب کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے جس درد سے ہزارہ قوم گزررہی ہے ہم بحیثیت جماعت اور فرد خود اس دردسے گزشتہ 20برسوں سے گزررہے ہیں ہمیں سب سے بڑھ کر اسکا حساس ہے ۔

مچھ واقعہ، شیعہ علماء کونسل کا بلوچستان میں فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ مچھ میں ملوث سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقے گیشتری میں ہونیوالے لرزہ خیز سانحہ جس میں گیارہ معصوم بے گناہ محنت کشوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا، یہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی اور زولفی بخاری کوئٹہ پہنچ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیرعلی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کوئٹہ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراعلیٰ زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری منگل کی رات گئے خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ گئے دونوں رہنماء ہزارہ برداری کے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لئے کوئٹہ آئے ہیں۔

وطن واپس پہنچ گیا ہوں، چند عناصر سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں ،ہزارہ برادری اس بات کو جانتی ہے ،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ چند عناصر اپنی سیاسی دکانداری اور سیاست پر زور لگا رہے ہیںاور ہزارہ برداری اس بات کو جانتی ہے میں نجی دورے پر متحدہ عرب امارات میں تھا مچھ واقعہ کے بعد سے وطن واپسی تک متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہا ہوں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی ۔

مچھ واقعہ افسوسناک ہے لواحقین کے تحفظات دور کئے جائیں ،شازین بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا سانحہ مچ کے خلاف شدید سردی میں تین روز سے دھرنا جاری ہے لواحقین اور مظاہرین کے تحفظات دور کرکے عوام کوتحفظ فراہم کیاجائے آخر کیاوجوہات ہیں کہ کئی دہائیوں سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگرآج تک کسی بھی واقعے کے ملزمان گرفتارنہیں ہوئے جے ڈبلیو پی شانحہ مچ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

گوادر، سمندری کٹائو کی روک تھام کیلئے کام شروع کر دیاگیا ہے، ڈپٹی کمشنر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: ڈپٹی کمشنر میحر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیمات پر پیشرفت اور میونسپل کمیٹیز کیلئے مشینری خریداری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی عطاء اللہ جوگیزئی۔