گوادر: صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گوادر و اورماڑہ کے دو روزہ دورے پر منگل کے روز اورماڑہ پہنچ گئے اورماڑہ پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ، پاکستان نیوی کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر ویسٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گوادر: صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گوادر و اورماڑہ کے دو روزہ دورے پر منگل کے روز اورماڑہ پہنچ گئے اورماڑہ پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ، پاکستان نیوی کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر ویسٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گوادر: بی اے پی کی حکومت گوادر میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ رقم کررہی ہے۔ 85 سے بر سر اقتدار ٹولہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام رہا۔ کلانچی پاڑہ کے مکینوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سابق سینیٹر بام کے قائد میر منظور گچکی سے اہم ملاقات، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کے بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامیہ کے تمام تر پوسٹوں میں بلوچوں کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے جن افراد کو بلوچستان یونیورسٹی نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک سے پی ایچ ڈی و ایم فیل کروایا ان تمام افراد نے ایک دن بھی کلاس نہیں لیا ۔
کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ گوادر میں باڑ لگانے کا کام بند کردیا گیا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
کراچی: ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر گرفتاری سے بچنے کے لیے مفتی کفایت اللہ لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ کیا گیا تھا، تاہم مفتی کفایت اللہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاڑکانہ منتقل چلے گئے ہیں۔مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر خیبر پختون خوا میں مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد: کابینہ اراکین نے مچھ اور اسامہ ستی کے قتل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورا جس میں شیخ رشید احمد نے مچھ متاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔بابر اعوان نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا معاملہ اٹھایا۔کابینہ نے مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان، مچھ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان سے استفسار کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا۔
دکی: ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کے زیر صدارت مائنز میں رونما ہونے والے حادثات کے روک تھام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مائنز انسپکٹر رشید شاہوانی،مائنز لیبر انسپکٹر عظیم ترین،مائنز انسپکٹر عبدالرشید کاکڑ،مائنز ریکسیو انسٹرکٹر صابر شاہ کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی۔
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے سانحہ مچھ کے خلاف جمعرات 7جنوری کو کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں پرچیکنگ کے باوجود اتنابڑاسانحہ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت عوام کو فوری طورپر تحفظ فراہم کر ے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔