ہم پر تنقید کرنیوالوں نے ایک فون پر مشرف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پہ تنقید کرنے والوں کی جماعت کی زوال اس وقت شروع ہوئی ۔

تربت، ایرانی تیل پر پابندی کیخلاف ٹرانسپورٹرز اور سیاسی جماعتوں کا ملکر احتجاج کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : ڈیزل بردار گاڑی مالکان کے وفد نے ایرانی تیل کی ترسیل پر بندش کے خلاف بدھ کو آل پارٹیز کیچ کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے ایرانی بارڈر سے تیل کی ترسیل پر وفاقی حکومت کی طرف پابندی کے خلاف یہاں لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے بعد ہونے والی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل بردار گاڑی مالکان نے حکومتی احکامات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

حکومت ناکام ہو چکی ، گوادر میں باڑ لگائی جا رہی ہے، مچھ و ہرنائی میں دہشتگردی کا تدارک کون کریگا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹیڈصو با ئی حکومت مکمل مفلوج ہے جو عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان میں تمام اقوام کو یکساں حقوق حاصل ہیں، وفاق کے با اثر وزیر کو روڈ کی فکر تو ہے۔

سلیکٹڈ حکومت مستعفی ہو، سانحہ مچھ کے چار روز گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ دبئی میں بیٹھے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں سانحہ مچھ کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ ہزارہ برادری کے احتجاج میں بھر پور تعاون کریں گے۔

مچھ واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں، نوابزادہ رئیس رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قبائلی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے مچھ میں کوئلہ کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدورں کے سفاکانہ قتل عام کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔

مچھ واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے مچھ میںہونے والے دہشتگرانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوںکو انصاف فراہم کرے ، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے صوبے کے خزانہ پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والی حکومت اور سیکورٹی ادارے قیام امن میں ناکام ہوچکے ہیں۔

تمام سیاسی رہنماء صوبے کو مسائل سے نکالنے کیلئے متحد ہوں، ناصر علی ہزارہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق رکن قومی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء سید ناصر علی ہزارہ نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سردار اختر جان مینگل ، محمود خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ مسئلے سے نمٹنے کے لئے متحد ہو جائیں کیونکہ دہشت گردی صرف ہزارہ برادری کا مسئلہ نہیں۔

بلوچستان میں دہشتگردی سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں مرتے ہیں،عاصم کرد گیلو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو اور ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جکھرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں مرتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جدید سفری سہولیات عوام کو مہیا کرنا احسن اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے سانحہ مچھ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے ، مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کو ملکر صوبے کا امن بحال کرنا ہوگا۔

مچھ واقعہ کے شہداء کے لواحقین کو یرغمال بنا کر میتوں کی تدفین سے روکا جا رہا ہے، ایچ ڈی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مذہبی شدت پسندوں کی طرف سے شہدائے گشتری مچھ کے میتوں کی آڑھ میں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لوحقین کو یرغمال بناکر انھیں زبردستی میتوں کی تدفین سے روکھا جارہاہے جو شرعی اور انسانی حوالوں سے بدترین عمل ہے ۔