ہزارہ برادری کے معصوم شہریوں کا قتل ایک سازش ہے، نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف جھالا وان و سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مچھ میں ہز ارہ بر ادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کی شدید الفاظ میںمذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے معصوم شہریوں کا قتل صوبے کے برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی سازش ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

مچھ واقعہ کی تحقیقایت کیلئے خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے ، ڈاکٹر حئی بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے مچھ میں کانکنوں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں بھائی چارے کی فضاء اور امن وامان کو خراب کرنے کیلئے فرقہ وارانہ وارداتیں کی جارہی ہے ،مچھ بلوچستان کے مزدوروں کے حوالے سے دوسرا بڑا شہر سیکورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن امن وامان کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ہے۔

مچھ میں مزدوروں کا قتل سفاکانہ ظلم ہے، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلہ کان کے 10مزدورون کے سفاکانہ اور ظالمانہ طریقے سے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آدھی رات کے دوران شناخت کر کے مزدورون کے ہاتھ پیر باندنے کے بعد انہیں وحشیانہ طریقے سے ذبح کرنے کے عمل کو بربریت کی بد ترین مثال قرار دیا ۔

نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کئے جارہے ہیں ، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھاکر تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کررہی ہے۔

حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے، بلوچستان بار کونسل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں مچھ کے قریب کوئلہ کان مزدروں کے بہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ امن و امان بحال کرنے والے ادارے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔

تمام کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کی جائے گی، سیکرٹری کالجز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ تمام کالجز میں اساتذہ کی کمی کو جلد پوری کرنے کے لئے مختلف مضامین کے لیکچرارز کی آسامیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔

2020بلوچستان میں سوئی گیس صارفین پر بھاری گزرا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: 2020 بلوچستان میں سوئی گیس کے صارفین پر بھاری گذرا گذشتہ سال کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے اور گیس دھماکے سے اگ لگنے کے واقعات میں انیس افراد لقمہ اجل بنے۔

حب، حکومت فنی تعلیم سمیت مختلف منصوبوں پرعملدرآمد کر رہی ہے، سائرہ عطاء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: صوبائی سیکریٹری محنت و افرادی قوت سائرہ عطاء بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ٹیکنکل ایجوکیشن سمیت لوگوں کو ہنر مند بنانے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر حب کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

گوادر اہم خطے میں واقع ہے، پورٹ پورے ریجن کیلئے اہم ہے، صدر جبوتی نیشنل پارلیمنٹ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

گوادر: جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر قائمقام چیئرمین افریقن یونین پارلیمنٹ محمد علی حمید کہا ہے کہ ہمارے ملک اور پاکستان کی بہت سی قدریں مشترک ہیں جبوتی میں بھی شپنگ پورٹ اور سمندر ہے ییاں کے لوگ محنتی اوراپنے ملک سے مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں اورصنعتکاروں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ جبوتی میں ایکسپورٹ اور امپورٹ بزنس کیلئے ہمارے ملک آئیں۔