لورالائی ، زمین کے تنازعے پر مخالفین کا بس نذر آتش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: ژوب کے علاقے بادینزئی سے اغواء کردہ ڈائیو بس کو مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد آ گ لگا دی گئی، لورالائی ،ژوب انتظامیہ اور اغواء کاروں کے درمیان صبح سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل زمین کے تنازعہ پر چند افراد نے مسافر بس کو اغواء کیا تھا ۔

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے علاقوں کا تعین کیا جائے ، کمشنر کوئٹہ کی ہدایت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کی زیر صدارت قلعہ عبداللہ ،چمن بارڈر پر امن و امان کی صورتحال میںبہتری اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس پی قلعہ عبداللہ جعفر خان،ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی ،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ شمس العارفین،اسسٹنٹ کمشنر چمن ذقااللہ ،اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹکل)بابر خان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اوستہ محمد پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،سڑکیں بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: اوستہ محمد پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی پولیس کے زیادتیوں کے خلاف سٹی تھانہ کے سامنے روڈ بلاک ٹائر جلا کر ٹریفک اور پبلک کے لئے روڈ بند کردیا اور مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے۔

پاک ایران سرحد پر واقع تجارتی گیٹ کی بندش سے ہزاروں لوگ بے روزگار، بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوکنڈی: پاک ایران سرحد پہ واقع تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ پہ دو طرفہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے علاقہ مکین نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں ،تفصیلات کیمطابق ایرانی حکام کی جانب سے چار مہینے سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو بند رکھا گیاہے جس سے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہے۔

خضدار کے لیویز امیدواروں کا کوئٹہ میں دھرنا جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: خضدار سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے دھرنا بدھ کو بھی جاری رہا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک طرف بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کے دعوے کئے جاتے ہیں۔

کوئٹہ گلوبل پارٹنر شپ ایجوکیشن اساتذہ کا احتجاج ،مستقل کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن (جی پی ای ) اساتذہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین و مرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

گوادر باڑ بی این پی اور نیشنل پارٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے گوادر سے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے گوادر کے اردگرد باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائی میں آئینی پٹیشن دائر کردی ۔

بیورو کریٹس کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی ہائی کورٹ میں چیلنج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بلوچستان میں بیوروکریٹس کی بطورپروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی کے معاملے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے ۔گزشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ان کے وکلاء عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ اور ایمل خان کاکڑنے صوبے میں مختلف پروجیکٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے بیوروکریٹس کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں۔

گلوبل ایجوکیشن اساتذہ کو مستقل کیا جائے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ،مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ،کوئٹہ زون کے پریس سیکرٹری ناصرزہری بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گلوبل ایجوکیشن پارٹنر شپ پراجیکٹ کے تحت تعنیات شدہ خواتین ٹیچرز کے احتجاجی کمیپ کا دورہ کیا ۔

حکمرانوں کو گھر بھیج کردم لینگے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ کا رکن 13جنوری کو لورالائی میں ہو نے والے جلسے میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا ئیں 31جنوری تک سلیکٹڈ حکمران مستعفی نہ ہو ئے تو پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں اسلام آباد کا رخ کرکے حکمرانوں کو گھر بھیج دیںگی، 21جنوری کو کراچی میں حکومت کے خلاف جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام جلسہ ہوگا۔